سب سے پہلے تو جو کچھ ویڈیوز میں میں نے کہا میں اس سب کی تصدیق کرتا ہوں۔ سوال تو یہ ہے کہ جب میں جنرل فیصل نصیر کیخلاف مقدمہ تک درج نہیں کروا سکا جس کے بارے میں مجھے علم تھا کہ وہ (رانا ثناء اللہ اور شہباز شریف کے ساتھ) مجھ پر قاتلانہ حملے کے منصوبے میں ہی نہیں بلکہ اس حملے کے بعد مشترکہ تحقیقاتی ٹیم جو اس نتیجے پر پہنچی کہ حملے میں تین حملہ آور تھے، کی تحقیقات کو سبوتاژ (کور اپ) کرنے میں بھی ملوث تھا، تو میں شواہد کیسے مہیّا کر سکتا ہوں؟
تاہم اگر کبھی معاملے کی آزادانہ تحقیقات کی گئیں تو میں ثابت کروں گا کہ یہ شخص ہمارے شہریوں کیخلاف بدترین جرائم میں ملوث رہا ہے۔