محمد آصف کا بابراعظم کو میڈان اوور کروانے کا دعویٰ، صارفین نےآئینہ دکھادیا

babar-azam-asif-pcb.jpg


سابق فاسٹ باؤلر محمد آصف نے قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کو میڈان اوور کروانے کا دعویٰ کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں ان کی ہی گزشتہ رات کی گفتگو کا کلپ شیئر کرکے آئینہ دکھادیا جس میں وہ کھلاڑیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے گالیاں دیتے سنائی دے رہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق محمد آصف نے ایک موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہ بابراعظم ملک کے بہترین بلے بازوں میں سے ایک ہیں، تاہم وہ پاور پلے میں بہت زیادہ ڈاٹ گیندیں کھیلتے ہیں جس کی وجہ سے دوسری سائیڈ پر موجود رضوان پر پریشر بڑھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ بابراعظم کو اچھی گیند کروائیں تو وہ مار نہیں سکیں گے، میں آج بھی ٹی 20 کرکٹ میں بابراعظم کو پورا اوور میڈ ان کرواسکتا ہوں۔

محمد آصف نے ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق اپنی رائے دیتے ہوئے کہا کہ ہمار ے اسکواڈ میں شامل تمام باؤلرز ایوریج ہیں، ان میں کسی میں بھی کوئی خاص بات نہیں ہے۔


محمد آصف کی اس گفتگو کے بعد ٹویٹر پر ان کی گزشتہ رات بھارتی صارفین کی ہوسٹنگ میں شروع کی گئی اسپیس میں گفتگو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنے ہی کھلاڑیوں کی حوصلہ شکنی کرتے اور انہیں گالیاں دیتے واضح طور پر سنے جاسکتے تھے۔

محمد آصف نے گفتگو کے دوران بابراعظم، شاہین آفریدی، سلمان آغا کے بارے میں متنازعہ گفتگو کی، بہت سے کھلاڑیوں کو پرچی قرار دیا اور لیجنڈ کرکٹر شاہد آفریدی پر اپنے داماد شاہین آفریدی کو کپتان بنوانے کی کوششوں کا الزام بھی دھر دیا۔


اسپورٹس جرنلسٹ اور اینکر قادر خواجہ نے کہا کہ ملک کو بیچنے والا اب ہمار ے کھلاڑیوں کے بارے میں ایسی گفتگو کرے گا؟ دوسروں کو نصیحت اور خود میاں فصیحت والی مثال ہے، بلیک میلرز کا ایجنڈا سب کے سامنے ایکسپوز ہوگیا۔


قادر خواجہ نےد وسری ٹویٹ میں اسپیس میں ہونے والی گفتگو کی ریکارڈنگ شیئر کی اور کہا کہ اللہ ایسے بلیک میلرز اور جواریوں سے بچائے جنہوں نے ملک کی عزت کو بیچا اور اب ہمارے کھلاڑیوں کا موارل ڈاؤن کررہےہیں اور انہیں گالیاں دے رہے ہیں۔


صحافی و بلاگر سعد مقصود نے کہا کہ ٹکے ٹکے کے لوگ اور جواری اب پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں پر تبصرے کریں گے، محمد آصف ایک بڑا باؤلر تھا مگر انہیں اپنا داغدار ماضی دیکھنا چاہیے اور پھر اپنے گالیوں سے بھرے تبصرے، ان سے ہزار درجے بہتر وہ ہیں جنہوں نے ملک نہیں بیچا۔

 
Last edited by a moderator:

ek hindustani

Minister (2k+ posts)
Lalach buri balaa hai.
Salaaa laalchi kahin ka,
Kabhi kabhi to mujhe lagta hai ki Imran khan, Aam awaam k siwa kisi ko apney mulk say mohabbat hi nahi.
 

Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

ہمارے اکثر تجزیہ کار صاحبان کا مسلہ یہ ہے کہ وہ کسی بھی کھلاڑی کی پرمانس پر بات کرنے کی بجائے اسکے ذاتی کردار پر ججمینٹل ہو جاتے ہیں . ایسی تجزیہ کاری کروانے سے بہتر ہے کہ انہیں پرگراموں میں مدعوع ہی نہ کیا جائے
 

abdlsy

Prime Minister (20k+ posts)
@40 he will be lucky to bowl an over without getting short of breath. Fraud match fixer druggie
 
Sponsored Link