
سوشل میڈیا کے استعمال میں بہت سے غلطیاں کیں لیکن بہت کچھ سیکھ کر آگے بڑھنے کا موقع بھی ملا: معروف ٹک ٹاکر
سوشل میڈیا پر متعدد متنازع خبروں کی زینت بننے والی ٹک ٹاکر حریم نے معروف اداکار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ "ایکسکیوزمی" میں شرکت کی۔ حریم شاہ نے پوڈکاسٹ میں اپنے بچپن، سیاسی شخصیات کے ساتھ سکینڈلز اور جنسی ہراسانی کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں بہت سے لوگوں نے جنسی ہراسانی کا شکار بنانے کی کوشش کی لیکن سیاستدانوں کے ساتھ جو کچھ بھی کیا وہ ایک مشن تھا جس میں وہ کامیاب رہیں۔
پوڈکاسٹ کے میزبان احمد علی بٹ نے حریم شاہ سے سوال کیا کہ سیاستدانوں کے ساتھ آپ جو خطرناک کھیل کھیلتی ہیں یہ خودبخود ہو جاتا ہے یا جان بوجھ کر کرتی ہیں؟ جس کے جواب میں کہا کہ سیاستدانوں کے ساتھ جو چیزیں ہوئیں وہ جان بوجھ کر کیں کچھ چیزیں غلطی سے بھی ہوئیں لیکن جو کچھ بھی ہوا وہ میرا ایک مشن تھا جس میں کامیاب ہوئی، کبھی ناکامی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔
ملک کی متعدد معروف شخصیات کی متنازع ویڈیوز لیک کرنے والی ٹک ٹاکر کا کہنا تھا کہ میں ایک مڈل کلاس فیملی سے تعلق رکھتی ہوں، میرے والد سرکاری نوکری کرتےتھے اور والدہ ٹیچنگ سے منسلک ہیں۔ ہم جس علاقے میں رہائش پذیر تھے وہ انتہائی پسماندہ تھا اور مجھے آزادی کی تلاش تھے جو مجھے اپنے گھر پر نہیں مل سکتی تھی۔
میرا خاندان پڑھا لکھا ہونے کے باوجود قدامت پسند سوچ کا حامل ہے جو میرے مزاج کے مطابق نہیں تھا، اس لیے اپنے گھر میں آزادی کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ہے۔ چھٹی جماعت سے گریجویشن مکمل کرنے میں نے ہاسٹل میں زندگی گزاری جو میرے زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا۔ ہاسٹل لائف میں مختلف طبقات کے لوگوں سے ملاقات ہوئی جن کی سوچ مختلف تھی۔
حریم شاہ نے بتایا کہ وہ بچپن سے ہی دینی اور دنیاوی تعلیم کا شوق رکھتی تھیں اس کے لیے مجھ سے کسی نے زورزبردستی نہیں کی، اپنی زندگی کا ہر فیصلہ اپنی مرضی سے کیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان کی شخصیت سے متاثر ہو کر سوشل میڈیا پر متحرک ہوئی اور پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئی۔
عمران خان کے جلسوں میں اپنی کلاسیں چھوڑ کر جاتی رہی اور پھر ان سے کبھی ملاقات بھی ہو جاتی تھی۔ سیاسی جماعت سے جڑنے کے بعد جلسوں میں شرکت کرتی تھی جہاں پر مجھے متعدد بار جنسی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ جب بھی مجھے کسی نے جنسی ہراسانی کا شکار بنانے کی کوشش کی تو میں نے بعد میں ایسا کھیل کھیلا کہ اس شخص کو بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔
سوشل میڈیا کے استعمال میں بہت سے غلطیاں کیں لیکن ان سے بہت کچھ سیکھ کر آگے بڑھنے کا موقع بھی ملالیکن اپنی کسی غلطی پر افسوس نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا کا استعمال شروع کیا تو بہت سے لوگوں نے تنقید کی جس کے بعد آہستہ آہستہ چیزیں سمجھنا شروع ہو گئی لیکن کسی بھی معصوم بچے کے ساتھ ظلم ہوتے دیکھتی ہوں تو سوشل میڈیا کے ذریعے آواز اٹھانا فرض سمجھتی ہوں۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ زندگی میں کوئی کام ویوز کے لیے نہیں کیا، اگر ایسا ہی ہوتا تو پہلے یوٹیوب چینل بناتی، معروف شخصیات کی ویڈیوز وائرل کرنے مقصد پیسہ نہیں تھا نہ ہی کوئی ذاتی مفاد پیش نظر تھا بلکہ پاکستانی عوام کو ان کا اصل چہرہ دکھانا چاہتی تھی۔ ملک کی بہت سی معروف سیاسی شخصیات منافق ہیں جو عوام کے سامنے کچھ اور اور بیک سٹیج کچھ اور ہوتے ہیں۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف پر حنا پرویز بٹ نے بے جا تنقید شروع کی تو اس کے بعد ان کی تصاویر اور ویڈیوز ایکسپوز کی لیکن ان کے علاوہ کسی خاتون کی ذاتی طور پر کردار کشی نہیں کی جس کے بعد احساس ہوا کہ مجھے ایسا نہیں کرنا چاہیے تھے۔ میری خواہش ہے کہ سیاست سیکھوں اور سیاستدان بننا بھی چاہتی ہوں لیکن ایسی سیاستدان جو غریب عوام کے لیے کام کرے۔
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کی طرف سے حریم شاہ کی غیرملکی کرنسی کے ساتھ وائرل ویڈیو بارے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ خود ایف آئی اے کے اہلکار کرواتے ہیں اور اعتراف کیا کہ میں خود بھی منی لاندرنگ کرتی رہی ہوں۔ میں نے غلط کام کیا جسے کھلے عام تسلیم بھی کیا۔ پاکستان میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے لیکن مجھے اپنے کیے پر کوئی افسوس نہیں یہ لفظ میں اپنی زندگی سے نکال چکی ہوں۔
حریم شاہ نے رواں سال 27 فروری کو اپنے بیڈروم اور واش روم میں قابل اعتراض حالت میں وائرل ہونے والی ویڈیو بارے کہا کہ ان کی یہ ذاتی ویڈیو ٹک ٹاکر دوستوں عائشہ اور صندل خٹک نے وائرل کی تھی جس کا انکار کرتے ہوئے صندل خٹک کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیوز انہوں نے وائرل نہیں کیں۔ حریم شاہ نے کہا کہ صندل خٹک سے صلح ہو چکی ہے، بہنوں میں بھی لڑائیاں ہو جاتی ہیں۔
واضح رہے کہ حریم شاہ کی طرف سے جون 2021ء میں کسی پی پی رہنما سے شادی کا دعویٰ سامنے آیا تھا جبکہ بلال شاہ سے ستمبر 2021ء میں شادی کا اعتراف کیا تھا۔ بلال شاہ سے شادی کے اعتراف کے بعد کہا کہ کسی اور شخص سے شادی کا دعویٰ صرف شغل کیلئے کیا تھا۔ شادی کے بعد حریم شاہ کچھ عرصے بعد سے برطانیہ منتقل ہو چکی ہیں اور اب وہیں رہائش پذیر ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/8hareemshjahahhahrasment.png