مجھے لگتا ہے میں کراچی نہیں موہنجودڑو میں رہتا ہوں، سابق کپتان یونس خان

8younaskhan aboutkarachi.png

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان کراچی کی حالت زار پر پھٹ پڑے, یونس خان نے کہا کراچی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے، کراچی دیکھ کر لگتا ہے موہنجودڑو میں رہتا ہوں,میڈیا سے گفتگو میں یونس خان بھی کراچی کی صورتحال پر نالاں نظر آئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا۔ جیسا کراچی وہ آج دیکھ رہے ہیں، اس سے قبل انہوں نے کبھی نہیں دیکھا۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ اب شہر کا نظام درہم برہم ہے ٹریفک کے نظام کا برا حال ہے، سڑکیں ماضی میں بہتر تھیں۔ اب شہر میں ٹریفک کے نظام کا برا حال ہے۔ یہاں ہر 6 ماہ میں سڑک بنتی اور ٹوٹتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے انفرا اسٹرکچر پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے۔ ارباب اختیار سے کہتا ہوں اللہ کو بھی جواب دینا ہے, شہری بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے، پان گٹکا کھاتے ہوئے سوچیں کہ بچے دیکھ رہے ہیں۔ کراچی کی اونر شپ سب کو لینی ہوگی۔

https://twitter.com/x/status/1834989473894969472
سابق کپتان کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین بھی میدان میں آگئے, ایک صارف نے طنزاً لکھا کہ ابھی میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ٹوئٹ کر کے کراچی کی حالت ٹھیک کر دیں گے۔

محمد منصور لکھتے ہیں کہ پیپلز پارٹی اور مرتضیٰ وہاب کو سابق کپتان کی جانب سے ملنے والے ایسے ریمارکس پر شرم آنی چاہیے، ان کا مزید کہنا تھا کہ کراچی جو روشنیوں کا شہر تھا اس وقت کوڑے اور کچرے سے بھرا ہوا شہر بن گیا ہے۔

https://twitter.com/x/status/1835594960000663912
محمد ارسلان نے مرتضیٰ وہاب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ کراچی کی حالت سب کو نظر آ رہی ہے لیکن آپ ہیں جو شاہراہ فیصل پر نکل کر کہتے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔

https://twitter.com/x/status/1835016756257005695
سوشل میڈیا صارفین پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے نظر آئے کہ اتنے عرصہ سے کراچی میں ان کی حکومت ہے لیکن وہ آج تک وہاں کی حالت بہتر نہیں کر سکے۔
 
Featured Thumbs
https://www.siasat.pk/data/files/s3/8younaskhan aboutkarachi.png

Lathi-Charge

Senator (1k+ posts)
اور کیا چاہیے, موہنجودڑو میں تو نصیب والے رہتے تھے - دعا دو زرداری پیپلز پارٹی کو جس نے ہزاروں سال پرانی تہذیب کے مزے فری میں کروا دیے
 

Citizen X

(50k+ posts) بابائے فورم
Please mohenjedaro ki bizti naa karo, woh apnay time ka sub se advanced sehr tha aur woh mujooda karachi se behter haalat mein tha
 

Sarkash

Minister (2k+ posts)
Karachi was such a lovely city. Then Zia came and along came his MQM. Rest is history. There is a General behind every MAJOR FUCKUP in this country