مثبت سوچ

barca

Prime Minister (20k+ posts)

مثبت سوچ

کامیابی کی ضمانت





کہتے ہیں کہ ارسطو سے کسی نے پوچھا تھا کہ تمہارے پاس مضبوط ترین چیز کیا ہے
تو اس کا جواب تھا میرا ارادہ اور میرا عزم کیونکہ میرا ارادہ ہی مجھے کامیابیوں کی منزلوں سے آشنا کرتا ہے۔

اللہ نے ہر شخص کو اس عزم، ارادہ اور تصور کی قوت سے نوازا ہے، فرق صرف یہ ہے کہ کوئی اسے اپنی زندگی میں کہاں تک عملی طور پر استعمال کرتا ہے۔

بعض ماہرین نفسیات تو انسانی سوچ اور تصور کے اس قدر قائل ہیں کہ وہ یہاں تک بلا جھجک کہتے ہیں کہ آپ اپنے بارے میں جو سوچتے ہیں، آپ کی شخصیت ویسی ہی ہوجاتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی خود کو کمتر اور حقیر سمجھنے لگے گا تو وہ ویسا ہی بن جائے گا۔

اسی طرح اگر آپ خود کو پر اعتماد، کامیاب، ذہین اور پرکشش تصور کرنے لگیں گے تو آپ کی شخصیت میں یہی خصوصیات شامل ہونا شروع ہوجائیں گی۔


اگر آپ اپنے اردگرد غور کرنا شروع کریں گے اور لوگوں کا جائزہ لیں گے تو آپ کو ایسے کئی لوگ مل سکتے ہیں جو ایک عمر دوسرے رنگ میں گزار دیتے ہیں

لیکن پھر آپ ان کی شخصیت میں تبدیلی کو واضح طور پر محسوس کرسکتے ہیں۔ ان لوگوں نے زندگی کو ایک نئے انداز سے جینے کا عزم کیا اور اپنے ارادے پر ڈٹ گئے تو کامیابیاں ان کا مقدر ٹھہریں۔


 
Last edited by a moderator:

Atif

Chief Minister (5k+ posts)

میں اکثر اپنی پوسٹس میں خود کو حقیر، ناچیز اور عاجز وغیرہ لکھتا ہوں۔
تمام ممبران کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ صرف لکھنے کی حد تک ہے میں ہرگز خود کو ایسا نہیں سمجھتا۔
(cry)

جو خود کو ذہین سمجھتا ہے وہ اتفاق کرے
 

no_handle_

MPA (400+ posts)

میں اکثر اپنی پوسٹس میں خود کو حقیر، ناچیز اور عاجز وغیرہ لکھتا ہوں۔
تمام ممبران کو بتانا چاہتا ہوں کہ یہ صرف لکھنے کی حد تک ہے میں ہرگز خود کو ایسا نہیں سمجھتا۔
(cry)

جو خود کو ذہین سمجھتا ہے وہ اتفاق کرے


:)اگر آپ نے یہ آخری جملہ نہ لکھا ہوتا تو میں آپ کی پوسٹ کو تقریباً لائک کرنے لگا تھا
 

sangeen

Minister (2k+ posts)
بلکل سولہ آنے درست بات ہے یہ. انسانی ذہن میں الله نے بہت صلاحیت رکھی ہے. نفسیاتی بیماری میں بھی یہی عوامل کار فرما ہیں. مریض سوچ ہی سوچ میں خود کو کسی بیماری میں مبتلا کر لیتا ہے اور پھر حقیقت میں ہیی اس بیماری کا شکار ہو جاتا ہے.
 

Adeel Rehman

Chief Minister (5k+ posts)


شکریہ اس پوسٹ کا... اس تھیوری کو ماننے والوں کو مبارک ہو عمران خان ضرور کامیاب ہو گا... ویسے میں تو اس تھیوری سے سہمت ہوں
 

Believer12

Chief Minister (5k+ posts)
لیکن اپنے آپ کو عقل کل سمجھ لینا اور دوسروں کو حقیر جاننا انسان کو جہالت تک لے جاتا ہے کیونکہ ایسا انسان اپنے اوپر علم کے دروازے بند کر لیتا ہے
اور اپنے آپ کو ذہین ترین سمجھ لینے سے انسان میں تکبر آجاتا ہے اس سے بھی انسان تباہ ہوجاتا ہے