barca
Prime Minister (20k+ posts)
مثبت سوچ
کامیابی کی ضمانت
کہتے ہیں کہ ارسطو سے کسی نے پوچھا تھا کہ تمہارے پاس مضبوط ترین چیز کیا ہے
تو اس کا جواب تھا میرا ارادہ اور میرا عزم کیونکہ میرا ارادہ ہی مجھے کامیابیوں کی منزلوں سے آشنا کرتا ہے۔
اللہ نے ہر شخص کو اس عزم، ارادہ اور تصور کی قوت سے نوازا ہے، فرق صرف یہ ہے کہ کوئی اسے اپنی زندگی میں کہاں تک عملی طور پر استعمال کرتا ہے۔
بعض ماہرین نفسیات تو انسانی سوچ اور تصور کے اس قدر قائل ہیں کہ وہ یہاں تک بلا جھجک کہتے ہیں کہ آپ اپنے بارے میں جو سوچتے ہیں، آپ کی شخصیت ویسی ہی ہوجاتی ہے۔ یہاں تک کہ اگر کوئی خود کو کمتر اور حقیر سمجھنے لگے گا تو وہ ویسا ہی بن جائے گا۔
اسی طرح اگر آپ خود کو پر اعتماد، کامیاب، ذہین اور پرکشش تصور کرنے لگیں گے تو آپ کی شخصیت میں یہی خصوصیات شامل ہونا شروع ہوجائیں گی۔
اگر آپ اپنے اردگرد غور کرنا شروع کریں گے اور لوگوں کا جائزہ لیں گے تو آپ کو ایسے کئی لوگ مل سکتے ہیں جو ایک عمر دوسرے رنگ میں گزار دیتے ہیں
لیکن پھر آپ ان کی شخصیت میں تبدیلی کو واضح طور پر محسوس کرسکتے ہیں۔ ان لوگوں نے زندگی کو ایک نئے انداز سے جینے کا عزم کیا اور اپنے ارادے پر ڈٹ گئے تو کامیابیاں ان کا مقدر ٹھہریں۔
Last edited by a moderator: