
پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبریں آنا شروع ہوگئیں، متحدہ عرب امارات نے پاکستان میں اربوں روپےکی سرمایہ کاری کا اعلان کردیا ہے۔
خبررساں ادارےکی رپورٹ کےمطابق متحدہ عرب امارات نے پاکستان کےاقتصادی سرمایہ کاری کے شعبوں میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے،اس سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت کومزید مستحکم ہونے میں مدد ملے گی۔
یو اے ای کی جانب سے اس سرمایہ کاری کا مقصد دو طرفہ اقتصادی تعلق کو مزید فروغ اور سرمایہ کاری کیلئے نئے مواقع تلاش کرنا ہے، دونوں ملکوں کی جانب سےمعیشت کےمختلف شعبوں سےمتعلق منصوبوں میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
امکان ظاہر کیاجارہا ہے کہ یو اے ای انرجی، گیس،زراعت،انفراسٹرکچر، لاجسٹکس، ہیلتھ کیئر، ڈیجیٹل کمیونیکیشن، بائیو ٹیکنالوجی، فنانشل سروسز اور ای کامرس سمیت اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کا منصوبہ بنا رہا ہے،سرمایہ کاری سے پاکستان میں تعلیمی شعبے، توانائی اور آئل اینڈ گیس کے بحران پر قابوپانے میں مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات مشرق وسطیٰ میں پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے،جہاں سے پاکستان کوسرمایہ کاری اورترسیلات زر کا ایک بڑا حصہ میسرآتا ہے، یو اے کی حکومت ابھی بھی پاکستان میں صحت، تعلیم اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری اوراہم کام کررہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/14uaeivestinpak.jpg