
معروف اینکر عامر لیاقت نے ان کی مبینہ طورپر وائرل ہونے والی غیر اخلاقی ویڈیوز پر ردعمل دے دیا ہے اور سوال اٹھایا ہے کہ اس معاملےپر عدلیہ نے نوٹس کیوں نہیں لیا اور ایف آئی اے سائبر کرائم نے کارروائی کیوں نہیں کی۔
تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ پر ڈاکٹر عامر لیاقت نے کہا ہے کہ ان سے پوچھا جا رہا ہے کہ ان برہنہ ویڈیوز پر ان کا مؤقف کیا ہے مگر ان کا یہ کہنا ہے کہ جن کی ذمہ داری تھی کہ کسی کی عزت نہ اچھالی جائے اور ایسی ویڈیوز لگانے والوں کو گرفتار کیا جائے ان کا مؤقف کیا ہے؟
انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ مقدس عالیہ جو ہر شہری کی عزت کی محافظ ہے اس نے ازخود نوٹس کیوں نہ لیا؟ عامر لیاقت نے کہا کہ سائبر کرائم کو کھلی چھوٹ ہے؟
https://twitter.com/x/status/1524338375154618371 یاد رہے کہ سوشل میڈیا پر رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین سے منسوب مبینہ غیر اخلاقی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جن سے متعلق کہا جا رہا ہے کہ یہ ان کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے وائرل کی ہیں۔
دانیہ شاہ شوہر سے علیحدگی کیلئے بہاولپور فیملی کورٹ میں تنسیخ نکاح کا دعویٰ دائر کر چکی ہیں، انہوں نے عامر لیاقت پر نشہ کرنے تشدد سمیت دیگر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/aamiri1i1i21313.jpg