
ن لیگ سیاسی طور اپنا مقدمہ عوام میں لڑ رہی ہے، عاصمہ شیرازی
ملکی سیاسی صورتحال میں گرما گرمی، میزبان شاہزیب خانزادہ نے مسلم لیگ ن اور حکومت کے درمیان جاری جنگ پر سوال پوچھا کہ حکومت اگر دعویٰ کرتی ہے کہ ن لیگ جھوٹی ہے، ایکسپوز ہوچکی ہے، آڈیو جعلی ہے، یا ن لیگی کہتی ہے کہ سوموٹو ہونا چاہئے، تحقیقات کی جائے۔
سینیئر تجزیہ کار عاصمہ جہانگیر نے کہا کہ مریم نواز نے گزشتہ پریس کانفرنس میں کہ دیا تھا کہ محفوظ راستہ نہیں ملے گا،جو مقدمات ہیں ان پر اور میاں نواز شریف پر انہیں کالعدم کیا جائے ،وہ پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ وقت آگیا ہے کہ عدلیہ اپنے فیصلوں پر نظر ثانی کرے۔
عاصمہ شیرازی نے کہا کہ مریم نواز کہہ چکی ہیں کہ انتخابات سے قبل عدلیہ ان الزامات کو دھو دے، مریم نواز کہہ چکی ہیں کہ رانا شمیم اور سابق چیف جسٹس کے معاملے پر ان کے پاس آڈیو ویڈیو دونوں ہیں اور جب ضرورت ہوگی انہیں جاری کردیا جائے گا،یہ ایک جملہ عدالتوں پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔
عاصمہ شیرازی نے مزید کہا کہ ن لیگ عدالتوں پر دباؤ بڑھا رہی ہے ، ن لیگ سیاسی طور اپنا مقدمہ عوام میں لڑ رہی ہے، میڈیا کے ذریعے نہ کہ عدالت میں ، تاکہ عوام کو بتایا جائے سازش ہے ، ن لیگ دو دھاری تلوار پر کھیل رہی ہے۔
عاصمہ شیرازی نے کہا کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ الیکشن سے قبل ان پر جو مقدمات ہیں، ان کو خدشہ ہے ان کو انصاف نہیں ملے گا وہ یہ خدشات ختم کرنا چاہتی ہے،، انکی حکمت عملی دونوں اطراف کی ہے ن لیگ بہت سوچ سمجھ کر میدان میں اتری ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/maryam-nawaz-asma.jpg
Last edited by a moderator: