
کراچی میں ماہر تعلیم خالد رضا کے قتل میں ملوث ملزمان میں ایک لڑکی کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے دوران تفتیش لڑکی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق خالد رضا کے قتل کے گلستان جوہرمیں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ واردات میں ایک لڑکی بھی ملوث ہے۔
تحقیقاتی اداروں کے ذرائع کے مطابق قتل کی منصوبہ بندی اور سہولت کاری میں ملوث لڑکی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، یہ ملزمان خالد رضا کی نگرانی اور ریکی میں ملوث تھے۔
ذرائع کے مطابق ان دونوں ملزمان کو ریکی اور نگرانی کیلئے ہائر کیا گیا تھا، دونوں نے مقتول کے گھر کی ویڈیوز، آنے جانے کی روٹین اور دیگر معمولات کے اوقات کار ریکارڈ کیے ،کام مکمل ہونے کے بعد دونوں کے موبائل فون اکاؤنٹس میں اجرت کی رقم ٹرانسفر کی گئی۔
تحقیقاتی اداروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے موبائل فونز سے یہ معلومات بھی ری کور کرلی ہیں، خالد رضا کی ریکی کے بعد منصوبے کے ماسٹر مائنڈ نے قتل کیلئے اجرتی ٹارگٹ کلرز کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
خیال رہے کہ ماہر تعلیم خالد رضا کو 26 فروری کو کراچی کے علاقےگلستان جوہر میں ٹارگٹ کلرز نے فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔