ماہانہ 200 یونٹ تک صارفین کیلئے بجلی کے ٹیرف میں اضافہ واپس لینے کا فیصلہ

5shehbashahsdododmeterer.png

احتجاج رنگ لے آیا,بجلی صارفین کے احتجاج کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف متحرک ہوگئے, وفاقی حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ واپس لینےکی تیاری کرلی۔

وزیر اعظم نے ہنگامی بنیادوں پر سمری کی وفاقی کابینہ سےمنظوری لینے کے لیے احکامات جاری کردیئے, ذرائع کے مطابق جولائی سے ستمبر 2024 کے 3 ماہ کے لیےماہانہ 200 یونٹ تک استعمال کرنے والےصارفین کوریلیف دینے کی تجویز ہے۔

کابینہ نے ایک تا 100 یونٹ پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 3.95 روپے، 101 تا 200 یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 4.10 روپے، ایک تا 100 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.11 روپے اور 101 تا 200 یونٹ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے ٹیرف میں 7.12 روپے اضافے کی منظوری دی تھی۔

وفاقی حکومت ٹیرف پر ریلیف دینے کے لیےتقریبا 50 ارب روپے کی سبسڈی دے گی, فیصلے کے تحت تقریبا 2 کروڑ 60 لاکھ بجلی صارفین کو فائدہ ہوگا-

ذرائع کے مطابق بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے کرنے کی تجویز ہے تاہم وفاقی کابینہ نے ماہانہ 50 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف 3 روپے 95 پیسے اور ماہانہ51 سے 100 یونٹ تک لائف لائن صارفین کے لیے فی یونٹ ٹیرف7 روپے 74 پیسے فی یونٹ پر برقرار رکھنے کی منظوری دی تھی-

https://twitter.com/x/status/1810640401814188087
 
Last edited by a moderator:

zaheer2003

Chief Minister (5k+ posts)
احتجاج رنگ لے آیا,بجلی صارفین کے احتجاج کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف متحرک ہوگئے, وفاقی حکومت نے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ اور نان پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین کے لیے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ واپس لینےکی تیاری کرلی۔
یہ ایسے بے غیرت ہیں یہ ناجائز یونٹ ڈال کر بل ۲۰۰ سے اوپر لے جاتے ہیں
 

ts_rana

Minister (2k+ posts)
پاکستان میں عجیب قسم کا فراڈ ہے کہ اتنے یونٹ کے بعد بجلی کی قیمت فی یونٹ قیمت میں اضافہ ہوجائے گا۔ سوال ہے کہ وہ کیوں؟ یہ تو ایسے ہی ہے کہ پہلی سے پانچویں روٹی 20 روپے تک ہوگی۔اور چھٹی روٹی سے 30 روپے ہوجائے گی۔
 

Back
Top