ماضی میں زرداری،نواز کوخاص قیدی کہنےوالی عاصمہ شیرازی خان کوخاص کہنےپرناراض

10asmaksjjsyksjjdld.png


سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں کی سماعت لائیوسٹریمنگ کے ذریعے براہ راست دکھانے کی درخواست مسترد کرنے کے فیصلے پر بینچ میں شامل جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ میں لکھا کہ نیب ترمیم کیس کی کارروائی لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے لکھا: بانی پی ٹی آئی ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، وہ کوئی عام قیدی نہیں ہیں، ان کی پیشی کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ کے اختلافی نوٹ پر سینئر صحافی وتجزیہ کار عاصمہ شیرازی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر تنقید کی جس پر سوشل میڈیا صارفین برہم ہو گئے اور ان پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ عاصمہ شیرازی نے لکھا: عمران خان عام قیدی نہیں، جسٹس اطہر من اللہ ۔۔۔ کیا مقبول رہنماؤں کے لئے آئین میں کوئی خاص شق ہے؟

https://twitter.com/x/status/1798331064672493987
سینئر صحافی سلمان درانی نے عاصمہ شیرازی کی 2019ء میں میاں نوازشریف اور آصف زرداری کے حق میں کی گئی ٹویٹ کو شیئر کرتے ہوئے اپنے پیغام میں لکھا: صحافت میں دوہرا معیار اسے کہتے ہیں۔ عاصمہ شیرازی کو اپنے ٹویٹ میں کہنا تھا کہ نوازشریف اور آصف زرداری عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں انہیں صحت کی بہتر سہولیات کی ضرورت ہے، جو لوگ انہیں عام قیدی کہتے ہیں ان سے عرض ہے کہ اگر وہ عام قیدی ہوتے تو آج قوتیں ان کی صحت کے ہاتھوں یرغمال نہ ہوتیں۔

https://twitter.com/x/status/1798341788694188041
سینئر صحافی ارم ضعیم نے بھی عاصمہ شیرازی کا پرانا ٹویٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا: عاصمہ جی کے کرن ارجن ( نواز، زرداری) خاص قیدی تھے لیکن 90فیصد عوام کی نمائندگی کرنے والا عمران خان ایک عام آدمی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1798346481163960818
فرزانہ نامی سوشل میڈیا صارف نے لکھا: پھر سرکاری حاجن کہتی ہے ہمیں لفافہ نہ کہا کرو ، میرے بیٹے کو سکول میں طعنے ملتے ہیں ۔

https://twitter.com/x/status/1798348123879932120
فہد علی گھمن نے لکھا: اور جب عاصمہ شیرازی کے کرن ارجن مطلب نواز شریف اور زرداری کو عدالتوں سے طبی بنیادوں پر نکل گئے اس کے بعد محترمہ اس سال بھی اپنا حج پکا کرتے ہوئے! اس عورت کو یہ نظر نہیں آیا نواز شریف جب واپس آیا تو اس کو نادرا سے لے کر حوالدار تک ریسیو کرنے گیا تھا حالانکہ وہ عدالت سے مفرور مجرم تھا!

https://twitter.com/x/status/1798355340825915800
سینئر صحافی سلمان درانی نے لکھا: بات اگر نواز شریف مریم نواز یا زرداری بھٹو خاندان کی ہوتی تو ممکن ہے کہ آپ اس ٹویٹ میں پوچھنے کے بجائے عدالت کو آئین و قانون سمجھا رہی ہوتیں۔

https://twitter.com/x/status/1798335034971287704
 

Back
Top