
لیہ میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن لالہ طاہر رندھاوا کی جانب سے انتخابی مہم کے دوران تاجروں کا ووٹ دینے سے انکار، لوٹا بھی کہہ ڈالا، ن لیگی کارکنان برہم ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق چوک اعظم ضلع لیہ بازار میں پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن لالہ طاہر رندھاوا انتخابی مہم پر بازار میں نکلے، اسی دوران ایک مقام پر تاجروں سےووٹ مانگنے پر گرما گرمی ہوگئی ، تاجروں نے لالہ طاہر کو ووٹ دینے سے انکار کیا ، ایسے میں کسی شخص نے انہیں لوٹا کہہ دیا۔
https://twitter.com/x/status/1544312408092856320
ہجوم میں لوٹا کی آواز لگتے ہی لالہ طاہر کے ساتھ موجود ن لیگی کارکنان شدید برہم ہوگئے، تاجروں نے الزام عائد کیا کہ ن لیگی کارکنان نے تاجروں پر تشدد بھی کیا۔
https://twitter.com/x/status/1544310121127354370
چوک اعظم مارکیٹ کے صدر میاں خالد نے واقعہ سے متعلق موقف دیتے ہوئے کہا کہ جب تک ہمیں انصاف نہیں ملے گا ہم دوکانیں نہیں کھولیں گے، ہم احتجاج کرتے ہوئے پورا شہر بند کردیں گے۔
https://twitter.com/x/status/1544301243866222592
انہوں نے مزید کہا کہ طاہر رندھاوا ایک لوٹا ہے جو 25 کروڑ روپے میں فروخت ہوا، حلقہ فروخت نہیں ہوا ، ہم طاہر رندھاوا کے ساتھ نہیں ہیں، بلکہ پورا شہر ان سے نفرت کاا ظہار کررہا ہے، لوگ انہیں ووٹ نہیں دینا چاہتے ، تاہم یہ پولیس اور غنڈہ گردی کے ذریعے عوام کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/4lotyinmushkilinlayyah.jpg