
سوشل میڈیا پر ایک بار پھر رابعہ انعم موضوع بحث بن گئیں, ایکس پر رابعہ انعم نامنظور ٹرینڈ چل رہا ہے, کہا جارہا ہے کہ ن لیگی کارکنوں نے رابعہ انعم کے خلاف ٹرینڈ چلایا ہے اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے رابعہ انعم کو نوکری سے فارغ کرنیکا مطالبہ کیا جارہاہے,پی ٹی وی پر رمضان ٹرانسمیشن کرنے پر رابعہ انعم تنقید کی زد میں ہیں.
ارم نے لکھا انتہا پسند یوتھن رابعہ انعم کو پی ٹی وی پر جس نے بھی بھرتی کرایا ہے اب حل یہی ہے عطا تارڑ فی الفور کنٹریکٹ منسوخ کریں ، عدالت جائے تو اعظم نذیر تارڑ نمٹیں،مگر اسے پروگرام سے آؤٹ کیا جائے۔
https://twitter.com/x/status/1769153087753576575
عمر ڈار نے لکھاماس میڈیا سے یوتھیوں کو نکالنا ضروری ہے کیونکہ یہ ہماری اگلی نسلوں کا سوال ہے۔
https://twitter.com/x/status/1769182435625881762
ایک صارف نے لکھا عطا اللہ تارڑ خُدا کا خوف کرو.
https://twitter.com/x/status/1769020882444497002
اظہر جاوید نے کہا رابعہ انعم صاحبہ کے ساتھ رمضان ٹرانسمیشن کا معاہدہ نگران حکومت کے دور میں ہوا موجودہ وفاقی وزیراطلاعات کا اس سے کوئی تعلق نہیں کو ئی بھی خبر پھیلانے سے پہلے تصدیق ضرور کرنی چاہئے.
https://twitter.com/x/status/1769131179565818227
اظہر جاوید کے ٹویٹ پر ایک صارف نے پوچھا کیا پی ٹی وی 100 روپئے کے اشٹام پیپر پر کنٹریکٹ کرتا ہے؟ یہ سرکاری ادارے کا انداز اور طریقہ کار نہیں۔ کیا سرکاری ادارے کے پاس اپنے لیٹر ہیڈ پر یا ویسے تیار شدہ کنٹریکٹ فارم نہیں ہوتے؟ عطا تارڑ کو ایک طرف رکھتے ہوئے پہلے یہ بتا دیں۔
https://twitter.com/x/status/1769138407349891162
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/1rabiajankjskjhsjhs.png