
مسلم لیگ ن کی ترجمان عظمیٰ بخاری کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں وہ ڈھولکی بجاتی اور گانے گنگناتے نظر آرہی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عظمیٰ بخاری کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں وی ایک شادی کی تقریب میں شریک ہیں، عظمیٰ بخاری بہت سی خواتین کے درمیان بیٹھ کر کمال خوبصورت سے ڈھولکی بجاتی دکھائی دے رہی تھیں۔
عظمیٰ بخارل ڈھولکی کی تھاپ پر اپنی سہیلیوں کے ہمراہ ملکہ ترنم نور جہاں کا مشہور گانا"آجا ہو بیلیا" گنگناتی بھی نظر آئیں، عظمی ٰ بخاری کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی اور صارفین نے انہیں خوب داد دی۔
صارفین کا کہنا ہے کہ عظمیٰ بخاری کو سیاسی مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیتے تو بہت دیکھا مگر ان کا یہ روپ دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی ہے، محفل کے حاضرین نے بھی ڈھولک بجانے اور سریلی آواز میں گنگنانے کو بھی خوب سراہا۔