لیگی رہنماؤں نے معاشی تباہی کا ذمہ دار عمران خان اورعدلیہ کوقراردیدیا

ikahaiahahss.jpg

مریم نواز سمیت ن لیگی رہنماؤں، کارکنوں اور حامی صحافیوں نے ڈالر کی قیمت 285 روپے تک جانے کا ذمہ دار سپریم کورٹ کے فیصلے کو ٹھہرادیا

آج پاکستانی معیشت کیلئے خوفناک ترین دن تھا، انٹر بینک میں ڈالر 18روپے 89 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 285 روپے کا ہو گیا جس پر مسلم لیگ ن نے تمام ملبہ سپریم کورٹ کے گزشتہ روز فیصلے پر ڈال دیا جس کے مطابق 90 روز میں الیکشن کرانا لازمی ہیں۔

اس پروپیگنڈا مہم میں نہ صرف ن لیگی آفیشنل اکاؤنٹ اور مریم نواز پیش پیش رہیں بلکہ ن لیگی رہنما، کارکن اور حامی صحافی بھی حصہ ڈالتے رہے۔

عمران خان کو جواب دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ تمہاری بے رحم لوٹ مار، نااہلی، غلط ترجیحات، آئی ایم ایف کے ساتھ ظالمانہ ڈیل اوراس کی خلاف ورزی نےاس ملک کو معاشی بدحالی کی راہ پر ڈال دیا۔ اور ڈھٹائی دیکھو! وہ لوگ جوتمہاری اس گندگی کو ختم کر رہے ہیں تم اپنا گند انکے سر ڈال رہے ہو! چپ کر کے بیٹھ جاؤ!
https://twitter.com/x/status/1631280651876876289
احسن اقبال نے ٹویٹ کیا کہ ڈالر کی سپریم کورٹ کے 4-3 یا 3-2 فیصلہ کو سلامی۔ ملک میں بے یقینی کا نشانہ معیشت۔
https://twitter.com/x/status/1631242358409797635
مریم اورنگزیب نے عمران خان کو بے شرم قراردیتے ہوئے کہا کہ انگلی وہ بے شرم اُٹھا رہا ہے جس نے چار سال اپنے ہاتھوں سے پاکستان کی معیشت کو آگ لگائی ،آئینی وسیاسی عدم استحکام مچایا.2016 میں عمرانی منصوبے کا آغاز ملک کے خلاف سازش کی شروعات تھی،6.2 %پر ترقی کرتی معیشت،3 % کی مہنگائی کی شرح بے روزگاری یہاں نہ پہنچتی
https://twitter.com/x/status/1631273134266392576
ن لیگی سوشل میڈیا اکاؤنٹ معیشت کی تباہی اور ڈالر 285 روپے ہونیکا ملبہ عمران خان پر ڈالتا رہا
https://twitter.com/x/status/1631270763217944576 https://twitter.com/x/status/1631270944269377537
مائزہ حمید نے ملک کی معیشت اور معاشرے کی تباہی کا ذمہ دار عمران خان کو قراردیا
https://twitter.com/x/status/1631220625434869762 https://twitter.com/x/status/1631269493715488775
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جو ملک کو تباہی کے رستے پہ ڈال گئے وہی آج بے شرمی سے سوال پوچھتے ہیں،ملک کے حالات جو بھی ہوں،عمران خان کے چاو پورے کریں
https://twitter.com/x/status/1631266941259112448
عطاء تارڑ نے تبصرہ کیا کہ معیشت کے برے حالات بھی نظام عدل کی وجہ سے ہیں۔ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن تھا جب میاں نواز شریف کو نا اہل کر کے عمران نیازی کو لایا گیا تو ادھر ادھر کی نہ بات کر یہ بتا کہ قافلہ کیوں لٹا مجھے رہزنوں سے گلا نہیں تری "منصفی" کا سوال ہے
https://twitter.com/x/status/1631265623954079748
حنا بٹ مختلف اکاؤنٹ کو مخصوص ہیش ٹیگ استعمال کرنیکا کہتی رہیں۔
https://twitter.com/x/status/1631223850183671808
 

Back
Top