لیڈر کی پیدائش سے ڈریں

monh zorr

Minister (2k+ posts)
لیڈر کی پیدائش سے ڈریں
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا، دھواں دھار تقاریر سے ایک دوسرے کی کمر تھپکی گئی،اور مخالفین کو واضح پیغام پہونچا دیا گیا،کہ
موجودہ نظام کی تبدیلی یا اس میں کسی قسم کا ردوبدل برداشت نہیں کیا جائیگا، دو عشروں کی محنت کے بعد سیاستدانوں نے ،،
آئین میں ترمیم کرکے جو راستےنکالیں ہیں،اسے بدلنے والی ہر طاقت کا راستہ روکا جائے گا، چاہے وہ کوئی شخص ہو یا ادارہ

ملکی حالات سے سہمی ہوئی قوم کا خیال تھا کہ قوم کے خادم یکجا ہوکر،،حالات پر غور کریں گے،احتجاج اور دھرنے کی وجوہات
پر غور کریں گے،دیکھیں گے کہ ملک میں حالات اس نہج پر پہونچ جانے کی وجوہات کیا ہیں،اس کے پیچھے کسی فرد واحد کی غلطی
ہے یا کسی طاقت کی سازش اور ان حالات میں جب کچھ لوگ حکومت اور عدالت پر اعتماد کرنے کیلئے تیار نہیں،پارلیمنٹ میں
بحث مباحثہ کرکے کوئی راستہ ڈھونڈ نکالیں گے،یا کم ازکم،، نیکو کار بزرگوں پر مشتمل کوئی ایسی کمیٹی بنائیں گے ،جو اس مسلئہ
کو حل کرسکے

پر افسوس،،ایسا نہ ہوسکا وزیر داخلہ اپنی تقریر میں واضح طور پر یہ بتانے کےبجائے کہ حکومت ایماندارانہ اور غیر جانبدارانہ
تحقیق اور پارٹیوں کی حقیقی تکالیف کرنے کیلئے کیا اقدامات کررہی ہے،اقتدار کی طاقت ،اور پارلیمنٹ میں معزز ممبران کا اپنے
موقف کا حمائیتی ہونا ظاہر کرکےمحاذپر ڈٹے رہنا ظاہر کرتے رہے،اعتزاز وزیروں کے تکبر کا رونا روتے رہے،تو فضل الرحمٰن
اور اسی طرح کے دیگر مستفدین میاں صاحب کو ڈٹے رہنے کا مشورہ دیتے رہے کہ بمشکل ہاتھ لگ جانے والی سیٹیں اور
مراعات حاصل رہیں،لیکن کسی نے قوم کی پریشانیوں کا ذکر نہ کیا کہ انا کی اس جنگ میں اسکا کیا حال ہے

سوچنے کی بات ہے کہ چار سیٹوں پر دھاندلی کی تحقیق کا مطالبہ کرنے والے عمران خان،اپنے شعور کے مطابق آئین میں
ترمیم کروانے والے ڈاکٹر قادری،،،اور دھاندلی پر تحقیق نہ کروانے کے ارادے پر ڈٹے رہنے والی پارٹی کو کیا اس چیز کا
احساس ہے کہ وہ اپنی انا کی جنگ میں ملک اور قوم کا کتنا معاشی نقصان کرچکے ہیں،اور دنیا بھر میں کیسی جگ ہنسائی کا سبب
بنے ہوئے ہیں؟ پارلمنٹ میں دہائی دی جاتی رہی اور قوم کو اشاروں کنایوں میں ڈرایا جاتا رہا تو اس خطرے سے جس کے
،،تحت کوئی غیر سیاسی طاقت اقتدار پر قبضہ کرکے ان سیاستدانوں کی چھٹی کردے گی دہائی نہ دی گئی تو اس بات پر کہ خدا کے
واسطے کچھ اس قوم کا بھی خیال کرلو،جو آپ لوگوں کو ووٹ دے کر اس مقام تک لائی ہے

ہمارے سیاستدانوں کو پتہ ہونا چائیے کہ انہوں نے پاکستانی عوام کو اس جگہ پہونچا دیا گیا ہے جہاں اسے اب اس سے کوئی
غرض نہیں رہی ہے کہ ملک کے اقتدار کی چوٹی پر کون بیٹھا ہے،زرداری ،نواز شریف یا کوئی فوجی جنرل،،اسے اپنے بچوں کو
موت کے منہ میں جانے سے بچانے کیلئے چند لقموں کے حصول کی تمنا ہے،جو فی الوقت اکثر کوحاصل نہیں
،
جناب وزیرآعظم اور جناب وزیر داخلہ اور ڈاکٹر قادری اور عمران خان کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ اس ملک میں ایک
قوم بھی رہتی ہے ،جو انکی سیاسی محاذ آرائیوں کے نتیجہ میں بے انتہاہ تکلیف میں مبتلا ہےمہربانی فرمائیں،اور قوم کو اسکے حال پر
چھوڑدیں

اور ڈریں اسوقت سے کہ کہیں انکی ان محاذ آرائیوں کے طفیل ملک میں کوئی حقیقی عوامی لیڈر نہ پیدا ہوجائے
منہ زور
2014-09-03
 
Bangash

Chief Minister (5k+ posts)
:lol:کوشیش کررہے ہیں پیدہ کرنے کی ڈرنے کی کوئی بات نہیں
اس وقت بات ہے دھرنے کی
 
saeenji

Minister (2k+ posts)
جناب وزیرآعظم اور جناب وزیر داخلہ اور ڈاکٹر قادری اور عمران خان کو اس بات کا احساس ہونا چاہئے کہ اس ملک میں ایک
قوم بھی رہتی ہے ،جو انکی سیاسی محاذ آرائیوں کے نتیجہ میں بے انتہاہ تکلیف میں مبتلا ہےمہربانی فرمائیں،اور قوم کو اسکے حال پر
چھوڑدیں

اور ڈریں اسوقت سے کہ کہیں انکی ان محاذ آرائیوں کے طفیل ملک میں کوئی حقیقی عوامی لیڈر نہ پیدا ہوجائے

(clap) (clap) (clap) ............. بہت خوب
 
Athra

Senator (1k+ posts)
فکر نہ کریں جناب اس ملک میں پیسہ بولتا ہے کس کی مجال ہے جو لیڈر بننے کی جرات کرے جو بھی جرات کرے گا اس کو کسی قتل کے کیس میں ڈلوا کہ لٹکا دیا جاے گا یا کسی کے ماضی سے سیتا وائٹ نکال کے عوام کے حضور پیش کر دیا جاے گا اور اگر کسی نے اپنی پرانی غلطیوں کو بھول کہ اس ملک سے وفاداری کرنے کا سوچا تو اس کے لیے خودکش بمبار بھی موجود ہیں ان حالات میں لوٹیرے ٹیکس چور منی لانڈرنگ کرنے والے کمیشن خور بننے والے تو لائن لگاۓ بیٹھے ہیں لیکن لیڈر بننے کے لیے کوئی تیار نہیں
سب گندا ہے پر دھندہ ہے یہ
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)
جسم کے ایک حصے سے خون بہہ رہا ہو اور ایک حصے میں درد ہو تو پہلے خون روکنے کا بندوبست ہو یا درد پر آئیوڈئکس کی لپائی؟؟

جو اہم ہے وہی کیا گیا پارلیمنٹ میں۔
یہ کونسی منطق ہے کہ باقی سب کچھ کیوں ڈسکس نہیں کیا جارہا؟؟ چودہ لاشوں پر ملک کو اتھل پتھل کردیا گیا ہے اور 82 فوجی جوانوں کی شہادت اس شور میں دب گئی کیونکہ ان کے لواحقین کے پاس نہ تو پی ٹی آئی کا جھنڈا ہے نہ پی اے ٹی کا ڈنڈا۔
بلوچستان میں تین صحافی قتل ، بلوچوں پر آپریشن میں تیزی لیکن پورا میڈیا یرغمال ہے چار حلقوں کی گندی سیاست اور چودہ لاشوں پر اپنی دھما چوکڑی مچانے والے مداریوں کے کرتبوں کو دکھانے میں۔
اگر بیٹھ ہی گئے ہیں غیر جمہوری طاقتوں کے سیاست میں گھناونے کردار کو فاش کرنے تو اس میں اعتراض والی کیا بات ہے؟؟
کم از کم چرس کے سوٹے لگا کر قوم کو خواب تو نہیں دکھا رہے۔
 
FaisalKh

Chief Minister (5k+ posts)
ہمارے سیاستدانوں کو پتہ ہونا چائیے کہ انہوں نے پاکستانی عوام کو اس جگہ پہونچا دیا گیا ہے جہاں اسے اب اس سے کوئی
غرض نہیں رہی ہے کہ ملک کے اقتدار کی چوٹی پر کون بیٹھا ہے،زرداری ،نواز شریف یا کوئی فوجی جنرل،،اسے اپنے بچوں کو
موت کے منہ میں جانے سے بچانے کیلئے چند لقموں کے حصول کی تمنا ہے،جو فی الوقت اکثر کوحاصل نہیں

Buhat Aala Monh zor sahab,

Dosron ka to mujhe nahi pata lekin aap se aik dafa phir pochonga ke tamaam Aaeeni raaste istemaal karne ke baad imran khan ke paas do hi raaste bachay thay
1. Dhandli ke khilaaf ahtejaaj
2. Dhandli per chup karke ignore kar dete?

Chand hazaar arab aur kuch qurbaani agar hamaare baray de dete to shayed aaj hum in lutairon se aazaad hote. Ye aaj meri soch hai aur main aap ko yaqeeen dilaata hon ke agar yahi nawaz zardaari rahe turn by turn to kal ko aapke aur mere bachay bhi yahi kahaingay Jab tak ke in lutairon ko rok na lain
 
dilavar

Chief Minister (5k+ posts)
جسم کے ایک حصے سے خون بہہ رہا ہو اور ایک حصے میں درد ہو تو پہلے خون روکنے کا بندوبست ہو یا درد پر آئیوڈئکس کی لپائی؟؟

جو اہم ہے وہی کیا گیا پارلیمنٹ میں۔
یہ کونسی منطق ہے کہ باقی سب کچھ کیوں ڈسکس نہیں کیا جارہا؟؟ چودہ لاشوں پر ملک کو اتھل پتھل کردیا گیا ہے اور 82 فوجی جوانوں کی شہادت اس شور میں دب گئی کیونکہ ان کے لواحقین کے پاس نہ تو پی ٹی آئی کا جھنڈا ہے نہ پی اے ٹی کا ڈنڈا۔
بلوچستان میں تین صحافی قتل ، بلوچوں پر آپریشن میں تیزی لیکن پورا میڈیا یرغمال ہے چار حلقوں کی گندی سیاست اور چودہ لاشوں پر اپنی دھما چوکڑی مچانے والے مداریوں کے کرتبوں کو دکھانے میں۔
اگر بیٹھ ہی گئے ہیں غیر جمہوری طاقتوں کے سیاست میں گھناونے کردار کو فاش کرنے تو اس میں اعتراض والی کیا بات ہے؟؟
کم از کم چرس کے سوٹے لگا کر قوم کو خواب تو نہیں دکھا رہے۔

ماشا الله بلکے سبحان الله - کیا کہنے ہیں مرشد آپکے . صرف چودہ لاشوں، چوری شدہ الیکشن اور ڈکیتوں کی حکومت کے خلاف ملک اتھل پتھل کر دیا گیا ہے.
اور غیر جمہوری طاقتوں پے تو ایک اور سبحان الله
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)

ماشا الله بلکے سبحان الله - کیا کہنے ہیں مرشد آپکے . صرف چودہ لاشوں، چوری شدہ الیکشن اور ڈکیتوں کی حکومت کے خلاف ملک اتھل پتھل کر دیا گیا ہے.
اور غیر جمہوری طاقتوں پے تو ایک اور سبحان الله

حکیم یار!چودہ لاشوں کی حرمت اپنی جگہ لیکن 82 فوجی جوان، تین صحافیوں کی شہادت اور ان گنت بلوچوں کے قتلِ عام پر کوئی استغفراللہ منہہ سے نہیں نکلا اور اور طنز کرنے آگئے چودہ لاشوں والی بات پر؟؟
کیوں کیا 82 فوجی مسلمان نہیں تھے پاکستانی نہیں تھے؟؟
تین صحافی مسلمان اور پاکستانی نہیں تھے؟؟
بلوچ مسلمان اور پاکستانی نہیں؟؟
اسی لئے کہتا ہوں پہلے سوچا کرو پھر بولا کرو، برے کام کی مذمت کرو لیکن اس کا جواب برا کام نہیں یہی سنت ہے میرے نبی کی، پتہ نہیں کیوں تم بھی عام سے پی ٹی آئین ہو گئے ہو کہ جہاں تنقید دیکھی بس مخالفت شروع کردی چاہے اس میں وزن ہو یا نہ ہو۔
یہ تھریڈ اس بات پر بنا ہے کہ پارلیمنٹ میں آج وہ باتیں ہورہی ہیں جن کی ضرورت نہیں دیگر بیان کردہ مسائل کے ہوتے ہوئے اور میرا مدعا ہے کہ جو مسلہ اہم ہے اس پر بات ہوئی تو کیا مضائقہ؟؟
 
Synikmaster

MPA (400+ posts)

ماشا الله بلکے سبحان الله - کیا کہنے ہیں مرشد آپکے . صرف چودہ لاشوں، چوری شدہ الیکشن اور ڈکیتوں کی حکومت کے خلاف ملک اتھل پتھل کر دیا گیا ہے.
اور غیر جمہوری طاقتوں پے تو ایک اور سبحان الله

Great Reply..
Kaya Chihtaar maraay hai woo bhi achi tara bhigoo ker...aisay hi loog hai jin ki waja sai pakistan ka ye haal hai...ghair jamhori takatai...waaah

dilavar

Chief Minister (5k+ posts)

حکیم یار!چودہ لاشوں کی حرمت اپنی جگہ لیکن 82 فوجی جوان، تین صحافیوں کی شہادت اور ان گنت بلوچوں کے قتلِ عام پر کوئی استغفراللہ منہہ سے نہیں نکلا اور اور طنز کرنے آگئے چودہ لاشوں والی بات پر؟؟
کیوں کیا 82 فوجی مسلمان نہیں تھے پاکستانی نہیں تھے؟؟
تین صحافی مسلمان اور پاکستانی نہیں تھے؟؟
بلوچ مسلمان اور پاکستانی نہیں؟؟
اسی لئے کہتا ہوں پہلے سوچا کرو پھر بولا کرو، برے کام کی مذمت کرو لیکن اس کا جواب برا کام نہیں یہی سنت ہے میرے نبی کی، پتہ نہیں کیوں تم بھی عام سے پی ٹی آئین ہو گئے ہو کہ جہاں تنقید دیکھی بس مخالفت شروع کردی چاہے اس میں وزن ہو یا نہ ہو۔
یہ تھریڈ اس بات پر بنا ہے کہ پارلیمنٹ میں آج وہ باتیں ہورہی ہیں جن کی ضرورت نہیں دیگر بیان کردہ مسائل کے ہوتے ہوئے اور میرا مدعا ہے کہ جو مسلہ اہم ہے اس پر بات ہوئی تو کیا مضائقہ؟؟

میرے دوست پہلی بات تو یہ کے میرا تحریک ے انصاف سے دور دور کا بھی کوئی تعلق نہی. میں ایک عام آدمی ہوں. میں ان چودہ لاشوں اور جو اموات آپ نے گنوای ہیں میں فرق بتا کے آپ کی ذہانت کی توھین نہی کرنا چاہتا. آپ خود سوچیں اس پے. اور پارلیمنٹ میں جو باتیں ہوئی وہ اہم تھی. اس پے بھی ذرا دوبارہ سوچیں. ایک دو دن کے بعد مجھے پھر جواب دیں
 
dilavar

Chief Minister (5k+ posts)
Great Reply..
Kaya Chihtaar maraay hai woo bhi achi tara bhigoo ker...aisay hi loog hai jin ki waja sai pakistan ka ye haal hai...ghair jamhori takatai...waaah

نہی بھائی چھتر کیسے - ایک بات یاد رکھیں ہمیں پیار اور محبت سے دوسروں کو ایجوکیٹ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے ورنہ آنا اور میں کا بت ہی آپ کو دور لی جاتا ہے. یہ چیز آپ فرقہ واریت کے کیس میں نہی دیکھتے؟ ویسے نواز کی غلاظت کو تو میں بھی واقعی میں کس بحث اور دلیل کے قابل نہی سمجھتا لیکن عاطف بھائی کا اور مثلا ہے. یہ اصل میں ہمہارے کچھ اینکروں سے سیکھی ہوئی نیوٹرل پوزیشن رکھنا چاہتے ہیں
 
WatanDost

Chief Minister (5k+ posts)
جسم کے ایک حصے سے خون بہہ رہا ہو اور ایک حصے میں درد ہو تو پہلے خون روکنے کا بندوبست ہو یا درد پر آئیوڈئکس کی لپائی؟؟

جو اہم ہے وہی کیا گیا پارلیمنٹ میں۔
یہ کونسی منطق ہے کہ باقی سب کچھ کیوں ڈسکس نہیں کیا جارہا؟؟ چودہ لاشوں پر ملک کو اتھل پتھل کردیا گیا ہے اور 82 فوجی جوانوں کی شہادت اس شور میں دب گئی کیونکہ ان کے لواحقین کے پاس نہ تو
نصیبو لیگ کا جھنڈا ہے نہ نصیبو لیگ کا ڈنڈا۔
بلوچستان میں تین صحافی قتل ، بلوچوں پر آپریشن میں تیزی لیکن پورا میڈیا یرغمال ہے چار حلقوں کی گندی سیاست اور چودہ لاشوں پر اپنی دھما چوکڑی مچانے والے مداریوں کے کرتبوں کو دکھانے میں۔
اگر بیٹھ ہی گئے ہیں غیر جمہوری طاقتوں کے سیاست میں گھناونے کردار کو فاش کرنے تو اس میں اعتراض والی کیا بات ہے؟؟
کم از کم چرس کے سوٹے لگا کر قوم کو خواب تو نہیں دکھا رہے۔

Rs 10m for family of cop killed by PAT workers: CM

LAHORE: Chief Minister Shahbaz Sharif has announced financial assistance of Rs 10 million for the family of constable Fayyaz, who was killed by Pakistan Awami Tehrik (PAT) workers in Bhera.

According to a handout, the chief minister paid tribute to the services of Fayyaz and said that the policeman had sacrificed his life in the performance of his duties. Shahbaz also announced financial assistance of Rs 500,000 each for the policeman injured by PAT workers in Bhera. He also ordered authorities concerned to provide best treatment to the injured free of cost.

http://www.dailytimes.com.pk/punjab/10-Aug-2014/rs-10m-for-family-of-cop-killed-by-pat-workers-cm

:biggthumpup:

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Only answer bloody revolution decapitate all these robbers this day is not very far we are touching the extremes of injustice and corruption. Just think to get only FIR not talking of justice but only FIR it was entered after months of massacre what a justice, where is the suo moto if there will be no revolution then this nation is going to perish
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)
Great Reply..
Kaya Chihtaar maraay hai woo bhi achi tara bhigoo ker...aisay hi loog hai jin ki waja sai pakistan ka ye haal hai...ghair jamhori takatai...waaah

اس کے ساتھ تو میری بحث وغیرہ چلتی رہتی ہے لیکن جب یہ چھتر تمہیں مجھ سے پڑے تو چلنا، بیٹھنا اور اور جائے نشست کے ذریعے پیسے کمانا بھی مشکل ہو جائے گا۔ اپنی اوقات میں رہ پسّو۔
 
Atif

Chief Minister (5k+ posts)
Rs 10m for family of cop killed by PAT workers: CM

LAHORE: Chief Minister Shahbaz Sharif has announced financial assistance of Rs 10 million for the family of constable Fayyaz, who was killed by Pakistan Awami Tehrik (PAT) workers in Bhera.

According to a handout, the chief minister paid tribute to the services of Fayyaz and said that the policeman had sacrificed his life in the performance of his duties. Shahbaz also announced financial assistance of Rs 500,000 each for the policeman injured by PAT workers in Bhera. He also ordered authorities concerned to provide best treatment to the injured free of cost.

http://www.dailytimes.com.pk/punjab/10-Aug-2014/rs-10m-for-family-of-cop-killed-by-pat-workers-cm

:biggthumpup:

سیدھے طریقے سے بولو کہ جھنڈے اور ڈنڈے کا بڑا درد ہوا ہے تمہیں۔

ایک ایک کروڑ روپے قادری کے ان شہدا کو بھی دینے کی پیشکش کی تھی لیکن قادری صاحب کی نظریں کہیں اور تھیں اسلئے منع فرما دیا۔
ویسے مجھے تمہارے بےپیندے کا لوٹا ہونے میں کوئی شک نہیں تھا لیکن اب اور یقین ہوگیا کہ کل تک قادری کے مخالف اور آج اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لئے اسی بےچارے کے کندھے کا سہارا لے رہے ہو۔ وائے یہ ناکامیاں بھی انسان کو مزید ہیجڑہ بنا دیتی ہیں۔
 
پھر سلگ اٹھی!!! جناب ٨٢ فوجیوں کو کیا ملا ؟؟؟
جواب نہیں دیا جناب نے

ہیجڑے سے یاد آیا والد محترم سے ملاقات ہوئی جناب کی ؟؟؟
 
Sadia Hashmi

Senator (1k+ posts)
kea haqeeqi leader kay sar pay surkhab k pur lagy hon gay,,,,, jis say wo pehchana jay ga????

ya phir america,europe,KSA aap k pass 'haqeqi' leader bhejein ????

aap k haqeqi leader k sath bhe yehi salook ho ga jo IK k sath ho raha hy.

monh zorr

Minister (2k+ posts)

حکیم یار!چودہ لاشوں کی حرمت اپنی جگہ لیکن 82 فوجی جوان، تین صحافیوں کی شہادت اور ان گنت بلوچوں کے قتلِ عام پر کوئی استغفراللہ منہہ سے نہیں نکلا اور اور طنز کرنے آگئے چودہ لاشوں والی بات پر؟؟
کیوں کیا 82 فوجی مسلمان نہیں تھے پاکستانی نہیں تھے؟؟
تین صحافی مسلمان اور پاکستانی نہیں تھے؟؟
بلوچ مسلمان اور پاکستانی نہیں؟؟
اسی لئے کہتا ہوں پہلے سوچا کرو پھر بولا کرو، برے کام کی مذمت کرو لیکن اس کا جواب برا کام نہیں یہی سنت ہے میرے نبی کی، پتہ نہیں کیوں تم بھی عام سے پی ٹی آئین ہو گئے ہو کہ جہاں تنقید دیکھی بس مخالفت شروع کردی چاہے اس میں وزن ہو یا نہ ہو۔
یہ تھریڈ اس بات پر بنا ہے کہ پارلیمنٹ میں آج وہ باتیں ہورہی ہیں جن کی ضرورت نہیں دیگر بیان کردہ مسائل کے ہوتے ہوئے اور میرا مدعا ہے کہ جو مسلہ اہم ہے اس پر بات ہوئی تو کیا مضائقہ؟؟

میرے خیال میں سب سے اہم مسلئہ قوم ہے ،جسکی گردن کو سب ملکر،،رگڑے،،لگا رہے ہیں،چاہے عمران اور قادری ہوں ،یا نواز شریف اور فضل الرحمان
تین صحافی،82 فوجی،بلوچ سب مسلمان اور پاکستانی تھے ،، اور ہیں،تو کیا ہم انکی شہادتوں،اسکی وجوہات پر تشویش کا اظہار کررہے ہیں،اور آئیندہ اس سے بچنے کا راستہ ڈھونڈھ رہے ہیں؟
یہ تھریڈ اقتداریوں،،اور احتجاجیوں پر تنقید کیلئے نہیں، نہ ہی کسی کی طرفداری مقصود ہے
مقصد ہے تو بس اتنا کہ،،،سیاست میں ذاتی اقتدار کی جنگوں سے نکل کر ،کیا اب وقت نہیں آگیا کہ تھوڑا ساملک و قوم کے مفاد کو بھی دیکھ لیا جائے،
 
I Agree

مسلہ یہ ہے مرشدی کہ میں بڑوں کو جواب نہیں دیتا۔
یہ بدتمیزی میں شُمار ہوتا ہے
(bigsmile)
 
Mehrushka

Prime Minister (20k+ posts)

سیدھے طریقے سے بولو کہ جھنڈے اور ڈنڈے کا بڑا درد ہوا ہے تمہیں۔

ایک ایک کروڑ روپے قادری کے ان شہدا کو بھی دینے کی پیشکش کی تھی لیکن قادری صاحب کی نظریں کہیں اور تھیں اسلئے منع فرما دیا۔
ویسے مجھے تمہارے بےپیندے کا لوٹا ہونے میں کوئی شک نہیں تھا لیکن اب اور یقین ہوگیا کہ کل تک قادری کے مخالف اور آج اپنی بات میں وزن پیدا کرنے کے لئے اسی بےچارے کے کندھے کا سہارا لے رہے ہو۔ وائے یہ ناکامیاں بھی انسان کو مزید ہیجڑہ بنا دیتی ہیں۔
Is bar pata nahin qadri notanki kitne main cash karaye ga dharna Aur lashen (thumbsdown)