لگتا ہے کہ ڈیل ہوگئی ہے،سوشل میڈیا صارفین کا نوازشریف کے خطاب پرردعمل

10nawazdeallsppeccsmsreacyion.jpg

مسلم لیگ ن کےقائد میاں نواز شریف کی تقریر ٹی وی چینلز پر براہ راست نشر ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھاناشروع کردیئےہیں۔

تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے ملک میں سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے اہم ویڈیو خطاب کیا جسے پاکستان ٹیلی ویژن سمیت تمام ٹی وی چینلز نے براہ راست نشر کیا گیا، سوشل میڈیا صارفین نےنواز شریف کی ٹی وی پر واپسی کے حوالےسے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے اندرون خانہ کوئی ڈیل طےپاگئی ہے۔

کچھ صارفین نے عمران خان کی تقاریر براہ راست نشر کرنےپر پابندی اور نوازشریف کی تقریر نشر کرنے کے اس اقدام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

پاکستان تحریک انصاف کےآفیشل ٹویٹر ہینڈل سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ " پاکستان کی عدالتوں سے جھوٹ بول کر مفرور مجرم نواز شریف کے خطاب پر تو پابندی تھی، کب اور کیسے ختم ہوئی کسی کو معلوم نہیں, اور دوسری جانب عمران خان کی لائیو تقاریر پر پابندی لگا رکھی ہے"۔

پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں مزید کہا گیا کہ ایسا کرنے سے قوم نوازشریف جیسے بزدل بھگوڑے کو لیڈر نہیں مان لے گی۔

https://twitter.com/x/status/1563889412919918595
پی ٹی آئی کی جانب سے دوسرے بیان میں کہا گیا پاکستان کی عدالتوں سے جھوٹ بول کر پاکستان سے مفرور سزا یافتہ مجرم کو عوام کے پیسے سے چلتے سرکاری ٹی وی پر کوریج دی جا رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/1563886977581285379
صحافی سیف اعوان نے کہا کہ آج عمران خان کی تقریر دکھانے پر پابندی ہےجبکہ نواز شریف کی تقریر براہ راست دکھائی جارہی ہے، وقت بدلتےدیر نہیں لگتی۔

https://twitter.com/x/status/1563886018276761606
نجی ٹی وی چینل کےاینکر علی ممتاز نے انکشاف کیا کہ میاں نواز شریف کی سکرین پے واپسی۔لگتا ہے معاملات طے ہو گئے۔دوسری طرف عمران خان کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر پی ٹی وی واقع قومی چینل ہے تو کل عمران خان کی سیلاب متاثرین کے کیے ٹیلی تھون کو براہ راست نشر کرے۔

https://twitter.com/x/status/1563887777909030913
دنیا نیوزاسلام آباد کے بیورو چیف عدیل وڑائچ نے لکھا کہ نواز شریف کی تقریر دکھانے پرتو پابندی تھی؟ یہ کب اورکیسے ختم ہوئی؟ کسی کو معلوم نہی، اس عمل سے عمران کا کیس مضبوط ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1563884745108463616
ولید اکبر نیازی بولےکہ عدالتی مفرور کے خطاب پر پابندی لگائ گئ تھی اور آج انہیں نیشنل ٹی وی پر دکھایا جا رہا۔۔ یہ کیسی ریاست ہے؟ یہاں کیسے قانون ہیں؟ یہاں عدل کے کیا میعار ہیں؟

https://twitter.com/x/status/1563889451197411328
ارسلان بلوچ نامی صارف بولے کل اسلام آباد ہائی کورٹ میں خان صاحب کی لائیو تقریر پر پابندی کے معاملے پر،نواز شریف کی تقریر کی لائیو کوریج کی ویڈیو لازمی پیش کریں۔

https://twitter.com/x/status/1563888107493228544
سعید بلوچ نے کہا کہ اگرنواز شریف کی تقریر پر عائد پابندی عدالت نےختم نہیں کی تویہ کیایہ عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں؟عدالت سےمفرورایک اشتہاری جس نےفوج اوراس کےاعلیٰ افسران کےخلاف ہرزہ سرائی کی اسکی تقریرسرکاری ٹی وی لائیو چل رہی ہے۔

https://twitter.com/x/status/156388815577807257