لکی مروت میں انوکھا ولیمہ، کھانے کے بجائےمستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا

walima-ration-distribution%20in%20lck.jpg

لکی مروت میں ولیمے کی انوکھی تقریب دیکھی گئی جس میں شرکاء کو کھانا کھلانے کے بجائےمستحقین میں راشن تقسیم کیا گیا، اہل علاقہ نے میزبان کی سخاوت پر خوب خراج تحسین پیش کیا۔

تفصیلات کے مطابق مہنگائی اور بے روزگاری کے اس دور میں سفید پوش افراد کیلئے کچن چلانا بھی ناممکن ہوتا جارہا ہے ، ایسے میں لکی مروت کے ایک خاندان نے اپنے بیٹوں کے ولیمے کے موقع پر لوگوں کی مدد کا اچھوتا آئیڈیا نکال لیا۔

یہ واقعہ لکی مروت کے علاقے سرائے نورنگ کا ہے جہاں کے رہائشی وقاص خان اور شمعون خان کے ولیمے کی تقریب کے موقع پر خاندان کے سربراہان نے فیصلہ کیا کہ ولیمے کی تقریب کے انعقاد اور کھانا کھلانے کے بجائے علاقے کے مستحقین میں راشن تقسیم کیا جائے گا۔

راشن کی تقسیم کیلئے ڈی سی او لکی مروت عبدالہادی کو مدعو کیا گیا جنہوں نے مستحقین میں راشن بیگز تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ اپنی خوشیوں میں نادار لوگوں کو شریک کرنا ہم سب پر فرض ہے۔

walima-ration-distribution.jpg

تحصیل چیئرمین عزیز اللہ جو دولہوں کے چچا تھے نے اس حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دوران 600 خاندانوں میں راشن تقسیم کیا ہے، راشن میں آٹا، چاول،دالیں، گھی، چینی اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک بیگ کی تیاری میں تقریباساڑھے 6 ہزار روپےکی لاگت آئی ہے، بچوں کے ولیمے کی تقریب کیلئے 20 لاکھ روپے کے خرچ کا ایک اندازہ تھا، ہم نے اتنی ہی رقم راشن کے 600 بیگز تیار کرنے میں لگادی اور یہ بیگز ایسے افراد میں تقسیم کیے جو 2 دقت کی روٹی کھانے سے بھی قاصر تھے۔

عزیز اللہ نے لوگوں سےاپیل کی صاحب ثروت افراد سماجی خدمت کی ایسی مثالوں کو آگے بڑھائیں تاکہ معاشرے میں کمزور طبقے کی مدد کی جاسکے۔
 
NCP123

Minister (2k+ posts)

Valimaa ka Assal Muqsaad bhi yahii hey......Valima kind of Sedqaa houtaa hey.....jou khoushee mein Dawat houtee hey aur ye ghareeboun mein jana chaheye.........Ameer tu khabees houtey hein......un ku koi zaroorat nahi wu tu sirf bussiness relation ke leye aatey hein....
 
Back
Top