جتنی بھی اسلامی تنظیمیں ہیں ان کا سارا زور صرف صوم و صلاه کی پابندی اور ان سے متعلق مسائل سے آگے نہیں بڑھ پاتا. جب کہ پورا قرآن اٹھا کر دیکھ لیں الله نے کہیں بھی کسی قوم پر عذاب اس وجہ سے نہیں اتارا کہ وہ صوم و صلاه کی پابند نہیں تھیں. جب قوموں کا اخلاقی معیار گر جاتا ہے اور وہ اپنے فرائض سے غافل ہیں جو دوسروں کے حقوق سے متعلق ہیں تو پھر الله کا عذاب انھیں گھیر لیتا ہے. کیونکہ الله اپنے حقوق تو شاید معاف کردیتا ہے لیکن بندوں کے حقوق صرف بندہ ہی معاف کرسکتا ہے یا الله کا عذاب جو دنیا اور آخرت دونوں جگہ انسان کی ذلّت اور رسوائی کا باعث بنتا ہے.