لوٹ آؤ میرے بھائی

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)

سوچتا ہوں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے، وطن کو چھوڑنا آسان تو نہیں ہوتا ہے، پر مجھ سے میرا وطن چھوٹ گیا بھائی، کیسی محفلیں چھوٹ گئیں، کیسی کیسی صحبتیں چھوڑ آئے ہیں، ہم جو جان محفل ہوتے تھے، بات بے بات پر قہقے ابلتے تھے، آج وہ سب یاد آتا ہے، ہماری کیا خطا تھی کیوں ہمارا وطن چھوٹ گیا بھائی۔ ۔ ۔ ۔ صرف روزگار کے لئے یاپھر نصیب میں ہی لکھی تھیں ہجرتیں در ہجرتیں۔
لوٹ آؤ میرے بھائی

رزق کی جستجو میں کسے تھی خبر، تُو بھی ہو جائے گا رائگاں یا اخی
تیری آسودہ حالی کی امید پر، کر گئے ہم تو اپنا زیاں یا اخی

جب نہ تھا یہ بیابانِ دیوار و در، جب نہ تھی یہ سیاہی بھری رہگزر
کیسے کرتے تھے ہم گفتگو رات بھر، کیسے سنتا تھا یہ آسماں یا اخی

جسم کی خواہشوں سے نکل کر چلیں، زاویہ جستجو کا بدل کا چلیں
ڈھونڈنے آگہی کی کوئی رہگزر، روح کے واسطے سائباں یا اخی

ہاں کہاتھا یہ ہم نے بچھڑتے ہوئے، لوٹ آئیں گے ہم عمر ڈھلتے ہوئے
ہم نے سوچا بھی تھا واپسی کا مگر، پھر یہ سوچا کہ تُو اب کہاں یا اخی

عمر کے باب میں اب رعایت کہاں، سمت تبدیل کرنے کی مہلت کہاں
دیکھ بادِ فنا کھٹکھٹاتی ہے در، ختم ہونے کو ہے داستاں یا اخی

ہو چکا سب جو ہونا تھا سود و زیاں، اب جو سوچیں تو کیا رہ گیا ہے یہاں
اور کچھ فاصلے کا یہ رختِ سفر، اور کچھ روز کی نقدِ جاں یا اخی

تُو ہمیں دیکھ آ کر سرِ انجمن، یوں سمجھ لے کہ ہیں جانِ بزمِ سخن
ایک تو روداد دلچسپ ہے اس قدر، اور اس پر ہمارا بیاں یا اخی

Last edited:

behzadji

Minister (2k+ posts)
تم جو بچھڑے تو دنیا یہ ویراں لگی، تیرےجانے سے رنگت چمن کی گئی
آکے مہکاؤتم، ہر سو چمکاؤ تم،،اب بہت ہو گئی تیرگی یا اخی
 
Last edited:

behzadji

Minister (2k+ posts)
وہ جو وعدہ کیاجلد لوٹ آنےکا، وہ جو پیمان تھاپھر پلٹ آنے کا
اپنے وعدے کو اب، اپنے پیمان کو، اب نہ بھولو اسے
، لوٹ آؤ اخی
 
Last edited:

behzadji

Minister (2k+ posts)
روکھی کھا لیں گے ہم، سر چھپالیں گے ہم،اپنی کٹیا ہی قصر بنا لیں گے ہم
تم سے ہم دور ہیں، کتنے رنجور ہیں،آ ملو تو یہ غم بھول جائیں اخی
 
Last edited:

behzadji

Minister (2k+ posts)
ماں کے چہرے کی جھریاں ہیں بڑھتی ھوئی،باپ کی کمر بھی ہوگئی دوہری
دیر کردی جو اب،نہ بنایا سبب، معاف خود کوپھر کیسے کرو گے اخی
 
Last edited:

behzadji

Minister (2k+ posts)
لوٹ آنا اگر دسترس میں نہیں، دن کو فرصت نہیں، شب کو چارا نھیں
جب چلیں گےانہیں لے کے کاندھے پہ ہم،پھر بھی ہرگز نہ مونڈھا بڑھانا اخی
 
Last edited:

behzadji

Minister (2k+ posts)
قلب مضطرسے اٹھی جو فریاد ہے،سوختہ جان کی یہی آواز ہے
روشنی زندگی کی مبارک تمہیں، نہیں شکوہ گلہ کوئی ہم کو اخی
 
Last edited:

behzadji

Minister (2k+ posts)
چند ٹوٹی پھوٹی سطریں جو آپ کا طرح مصرع دیکھ کر ذہن میں آ گیئں،گستاخی کی معزرت، مگر کیا کرتا میرے زخم بھی ھرے ہو گئے تھے پھر ھاتھ نہ رک سکا،

یاداں وچہڑے سجن دیاں آیاں، اکھیاں توں مینہ وسدا
شالا مک جان جگ توں جدائیاں، اکھیاں توں مینہ وسدا
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
وہ جو وعدہ کیاجلد لوٹ آنےکا، وہ جو پیمان تھاپھر پلٹ آنے کا
اپنے وعدے کو اب، اپنے پیمان کو، اب نہ بھولو اسے
، لوٹ آؤ اخی

ہاں کہاتھا یہ ہم نے بچھڑتے ہوئے، لوٹ آئیں گے ہم عمر ڈھلتے ہوئے
ہم نے سوچا بھی تھا واپسی کا مگر، پھر یہ سوچا کہ تُو اب کہاں یا اخی
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
چند ٹوٹی پھوٹی سطریں جو آپ کا طرح مصرع دیکھ کر ذہن میں آ گیئں،گستاخی کی معزرت، مگر کیا کرتا میرے زخم بھی ھرے ہو گئے تھے پھر ھاتھ نہ رک سکا،

یاداں وچہڑے سجن دیاں آیاں، اکھیاں توں مینہ وسدا
شالا مک جان جگ توں جدائیاں، اکھیاں توں مینہ وسدا

سوچتا ہوں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے، وطن کو چھوڑنا آسان تو نہیں ہوتا ہے، پر مجھ سے میرا وطن چھوٹ گیا بھائی، کیسی محفلیں چھوٹ گئیں، کیسی کیسی صحبتیں چھوڑ آئے ہیں، ہم جو جان محفل ہوتے تھے، بات بے بات پر قہقے ابلتے تھے، آج وہ سب یاد آتا ہے، ہماری کیا خطا تھی کیوں ہمارا وطن چھوٹ گیا بھائی۔ ۔ ۔ ۔ صرف روزگار کے لئے یاپھر نصیب میں ہی لکھی تھیں ہجرتیں در ہجرتیں,۔

زندگی جبرِ مسلسل کی طرح کاٹی ہے
جانے کس جرم کی پائی ہے سزا، یاد نہیں
 
Last edited:

سوچتا ہوں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے، وطن کو چھوڑنا آسان تو نہیں ہوتا ہے، پر مجھ سے میرا وطن چھوٹ گیا بھائی، کیسی محفلیں چھوٹ گئیں، کیسی کیسی صحبتیں چھوڑ آئے ہیں، ہم جو جان محفل ہوتے تھے، بات بے بات پر قہقے ابلتے تھے، آج وہ سب یاد آتا ہے، ہماری کیا خطا تھی کیوں ہمارا وطن چھوٹ گیا بھائی۔ ۔ ۔ ۔ صرف روزگار کے لئے یاپھر نصیب میں ہی لکھی تھیں ہجرتیں در ہجرتیں۔
محترم کدھر تشریف رکھتے ہیں آپ ؟
 
Winter Hill

Politcal Worker (100+ posts)

سوچتا ہوں تو کلیجہ منہ کو آتا ہے، وطن کو چھوڑنا آسان تو نہیں ہوتا ہے، پر مجھ سے میرا وطن چھوٹ گیا بھائی، کیسی محفلیں چھوٹ گئیں، کیسی کیسی صحبتیں چھوڑ آئے ہیں، ہم جو جان محفل ہوتے تھے، بات بے بات پر قہقے ابلتے تھے، آج وہ سب یاد آتا ہے، ہماری کیا خطا تھی کیوں ہمارا وطن چھوٹ گیا بھائی۔ ۔ ۔ ۔ صرف روزگار کے لئے یاپھر نصیب میں ہی لکھی تھیں ہجرتیں در ہجرتیں۔

چند ٹوٹی پھوٹی سطریں جو آپ کا طرح مصرع دیکھ کر ذہن میں آ گیئں،گستاخی کی معزرت، مگر کیا کرتا میرے زخم بھی ھرے ہو گئے تھے پھر ھاتھ نہ رک سکا،

یاداں وچہڑے سجن دیاں آیاں، اکھیاں توں مینہ وسدا
شالا مک جان جگ توں جدائیاں، اکھیاں توں مینہ وسدا

ہر شعر کہ آخر میں یا یکی لگا کر س
اری شاعری خراب کر دی ہے
 
عجیب سوال ہے، میرے خیال میں
سب لوگ پچھواڑے پر ہی تشریف رکھتے ہیں
سر جی یہی تو معلوم کرنا ہے کے کس پچھواڑے میں رہتے ہیں تاکے ان کی دلجوئی کی جا سکے ادھر پہنچ کر موصوف ایک جگہ تکتےٹکتے بھی نہیں بقول ان کے ہی ہجرتیں در ہجرتیں
 
Last edited:

Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
سر جی یہی تو معلوم کرنا ہے کے کس پچھواڑے میں رہتے ہیں تکے ان کی دلجوئی کی جا سکے ادھر پہنچ کر موصوف ایک جگہ تکتےٹکتے بھی نہیں بقول ان کے ہی ہجرتیں در ہجرتیں

تم اپنے پچھواڑے سے بے دھیان نہ ہو جانا، اتنا سمجھائے دیتے ہیں۔
 
Zia Hydari

Chief Minister (5k+ posts)
یار مولوی تو صرف یہ بتا دے ہے کدھر ہم خود آہیں گے تیرے پاس دل بھی کھلا رکھنا اس وقت ساتھ میں
;)

آپ کی محبت کا شکریہ، فورم کا تعلق فورم تک۔ ۔ ۔ ۔

کوئی ہا تھ بھی نہ ملائے گا جو گلے پڑو گے سبھی کے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے، ذرا فاصلے سے ملا کرو
 
آپ کی محبت کا شکریہ، فورم کا تعلق فورم تک۔ ۔ ۔ ۔

کوئی ہا تھ بھی نہ ملائے گا جو گلے پڑو گے سبھی کے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے، ذرا فاصلے سے ملا کرو
جناب عالی حضرت مولانا ہم کو تو ادھر اس فورم سے بہت کچھ ملا ہے دوست بھی اور اچھے والے تو آپ اتنا گھبرایے مت ہم کوئی دایش یا سپاہ خون خرابہ والے نہیں ہیں
 
Back
Top