لنگر تقسیم کرنے پرجھگڑا،لاہورداتادربار پر فائرنگ سےباپ جاں بحق،بیٹیاں زخمی

4datadarbarurs.jpg

لاہور میں داتا دربار پرلنگر کی تقسیم کے دوران تلخ کلامی پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ اس کی 2 بیٹیاں زخمی ہوگئی ہیں۔

لاہور پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ روز اس وقت پیش آیا جب حضرت گنج بخش ہجویری کے مزار پر آئے مریدین کے درمیان لنگر تقسیم کیا جارہا تھا، مقتول اصغر اپنی بیٹیوں کے ہمراہ لنگر کا کھانا لینے کیلئے ایک طویل قطار میں کھڑا تھا کہ اچانک ایک شخص نے اس سے بحث شروع کردی۔

دونوں کے درمیان شروع ہونے والی اس زبانی تکرار نے تھوڑی ہی دیر میں جھگڑے کی صورت اختیار کرلی جس کے بعد ملزم نے پستول نکال کر اصغر اور اس کی بیٹیوں پر فائرنگ کردی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں اصغر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کی 2 بیٹیاں اور قریب کھڑا ایک شخص شدید زخمی ہوگئے، زخمیوں کوفوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کرنے والا شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، پولیس نے ابتدائی تفتیش میں ملزم کو بابو جٹ کے نام سے شناخت کیا ہے،مزید تفتیش اور ملزم کی تلاش جاری ہے۔
 
Last edited:

Jazbaati

Minister (2k+ posts)
Maybe they should look at who caused thir hunger and poverty and attack the elites in charge rather than fight amongst themselves.
 

Back
Top