
نوازشہباز میٹنگ، آرمی چیف کے تقرر کا عمل آئندہ ہفتے شروع ہوگا
لندن میں قائد نواز شریف اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف رواں سال ہی پاکستان واپس آئیں گے جبکہ آرمی چیف کی تقرری کا عمل آئندہ ہفتے شروع ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف اگلے ہفتے اتحادی رہنماؤں سے ملاقات کرکے نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے مشورہ کیا جائے گا،نئے آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کا آئینی حق ہے اور وہ اس حق کو استعمال کریں گے،سابق وزیراعظم نواز شریف اس برس پاکستان واپسی ہوگی لانگ مارچ سے قانون کے مطابق نمٹاجائیگا اور کسی بلیک میلنگ میں نہیں آیا جائیگا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس کی اندرونی کہانی کے مطابق فیصلہ کیا گیا کہ آرمی چیف کی تقرری کیلئے عمل کا آئندہ ہفتے سے آغاز کیا جائیگا، پہلے مرحلے میں وزارت دفاع کی طرف سے سمری وزیراعظم کو بھجوائی جائیگی۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا دعا کریں اللہ معاملات بہتر بنائے، صحافی کے سوال کی اجلاس میں کیا بات چیت ہوئی کا جواب دیتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کسی دن آرام سےبیٹھ کربتائیں گے۔
نواز شریف نے کہا تحریک انصاف کا آزادی مارچ ناکام ہی رہے گا،ناکامی ان کے مقدر میں ہے، عمران خان ملک کو تباہ کرنا چاہتا ہے لیکن ایسا نہیں ہو گا،مریم نواز نے کہا آزادی مارچ کی وجہ سے لوگوں کو تکلیف کا سامنا ہے،یہ بہت بری بات ہے۔
Last edited by a moderator: