
گزشتہ روز عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد آج لندن میں نواز شریف کی رہائشگاہ کے باہر ہزاروں افراد مظاہرہ کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی عمران خان کی حکومت کے خاتمے کے بعد سراپا احتجاج بن گئے ہیں، دنیا کے مختلف علاقوں سمیت لندن میں بھی پاکستانیوں نے نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر جمع ہوکر احتجاج کیا۔
مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر مظاہرے کے حوالے سے متعدد ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں، ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مظاہرین نے پاکستان اور تحریک انصاف کے جھنڈے اٹھارکھے ہیں اور وہ نواز شریف کے خلاف نعرے بازی بھی کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513155478817488899
پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے بھی مظاہرے کی ویڈیوز شیئر کی گئیں اور کہا گیا کہ یہ لندن سے آئے ہوئے لوگ ہیں جو نواز شریف کے گھر کے باہر احتجاج کررہے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1513159768470339587
ویڈیوز میں برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں سے اس احتجاج میں شریک ہونے کی اپیل بھی کی گئی اور کہا گیا کہ عمران خان ایک حق اور سچ کیلئے لڑرہا ہے اس کا ساتھ دیں۔
صحافی و اینکر پرسن اطہر کاظمی نے بھی یہ ویڈیوز شیئر کیں اور کہا کہ لندن میں شریف خاندان کے فلیٹس کے باہر بڑی تعداد میں اورسیز پاکستانیوں کا احتجاج جاری، شدید نعرے بازی، عمران حکومت کے خاتمے پر اورسیز پاکستانیوں کا شدید غم و غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1513147743967064073
نواز شریف کی رہائش گاہ کے باہر ہونے والے احتجاج میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
https://twitter.com/x/status/1513157652372729860
Last edited by a moderator: