
کرکٹر وہاب ریاض کی سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز وائرل ہیں جس میں وہ لمبے بوٹ پہن کر بارش کا پانی چیک کررہے ہیں اور ساتھ ساتھ فوٹو شوٹ بھی کروارہے ہیں
وہاب ریاض کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں وہ کار میں بیٹھ کر بارش کے پانی کا معائنہ کررہے ہیں اور بارش کا پانی پاس گزرنے والے لوگوں پر گررہا ہے۔
https://twitter.com/x/status/1676655728835043345 سوشل میڈیا صارفین نے وہاب ریاض کے اس اقدام کو شہبازشریف کے لمبے بوٹوں سے تشبہہ دی اور کہا کہ یہ موصوف شوبازی میں شہبازشریف کو بھی پیچھے چھوڑگئے ہیں۔کسی نے کہا کہ لگتا یے شہباز شریف نے اپنے مشہورِ زمانہ لمبے بوٹ وہاب ریاض کو دے دیے ہیں
https://twitter.com/x/status/1676535458354872321
مولانا طاہر اشرفی نے ردعمل دیتے ہوئے لکھا کہ کچھ خيال هى كرليں وزير صاحب كس كو بے وقوف بنا رهے هيں
https://twitter.com/x/status/1676554829555015680
فیاض شاہ نے لکھا کہ دُنیا کے کسی اور ملک میں بھی کھیلوں کے وزیر کا کام سڑکوں پر کھڑا بارش کا پانی ناپنا ہوتا ہے یا یہ ٹیلنٹ صرف پاکستان میں ہی پایا جاتا ہے؟
https://twitter.com/x/status/1676559295650103297
وقاص امجد کا کہنا تھا کہ یہ وہاب ریاض لمبے جوتے پہن کر ایک کیمرہ مین کے ہمراہ ثابت کیا کرنا چاہ رہا ہے؟؟کوئی عملہ ؟ کوئی مشینری ؟
https://twitter.com/x/status/1676552362595430400
صحافی رضوان غبلیزئی نے لکھا کہ پانی میں لمبے جوتے پہن کر پھرنے سے مسائل حل ہوجاتے ہیں؟ عجیب جوکرز مسلط کردیے گئے ہیں اس ملک پر
https://twitter.com/x/status/1676551392721264640
عمران بھٹی نے جواب میں کہا کہ بارش کے پانی میں ادھر ادھر جانے پر ہم وہاب ریاض کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
https://twitter.com/x/status/1676553844690649088
دیگر سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس پر ردعمل دیا اور کہا کہ ہم پر عجیب ہی جوکرز مسلط کردئیے گئے ہیں ، کسی نے کہا کہ وہاب ریاض ایک اچھے ایکٹر بھی ہیں۔ کسی نے کہا کہ وہاب ریاض شہبازشریف کا ساشے پیک ہے تو کسی نے لکھا کہ وہاب ریاض ابھی شہبازشریف سے ایکٹنگ سیکھ رہے ہیں۔

- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/wahab-riahz.jpg
Last edited by a moderator: