
لاہور کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخاب کے روز لوڈشیڈنگ نا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک طرف ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہےتو دوسری طرف لاہور کے 4 حلقوں میں ضمنی انتخاب سے قبل بجلی کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے اور ان حلقوں کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیدیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق لیسکو نے وفاقی حکومت کی ہدایات پر لیسکو نے لاہور کے214 فیڈر کو لوڈشیڈنگ سے استثنیٰ دیدیا ہے ، دوسری جانب انتخابی حلقوں میں تکنیکی خرابیوں کو بھی فی الفور دور کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ صوبائی اسمبلی کی 4 نشستوں پی 158لاہور، پی پی167 ، پی پی168 اور پی پی 170 میں ضمنی انتخابات منعقد ہوں گے، ان حلقوں میں حکمران جماعت ن لیگ اور تحریک انصاف کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومت ان حلقو ں میں جیت کیلئے پوری سرکاری مشنری اور وسائل کا بلا دریغ استعمال کررہی ہے۔