
لاہورکے حلقہ پی پی158 میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے امیدوار نے پاکستان تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اعلان سابق وفاقی وزیر حماد اظہر نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں کیا اور اے این پی کے امیدوار زاہد خان کی تصویر بھی شیئر کی،اس موقع پر پی ٹی آئی کے امیدوار اکرم عثمان ، میاں محمود الرشید اور دیگر پارٹی رہنما موجود تھے۔
https://twitter.com/x/status/1546844749251973120
حماد اظہر نے کہا پی پی 158 سے اے این پی کے امیدوار زاہد خان نے نا صرف تحریک انصاف کے نامزد امیدوار اکرم عثمان کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا بلکہ پی ٹی آئی میں شمولیت بھی اختیار کرلی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1546850977420136455
https://twitter.com/x/status/1546877982681210883
https://twitter.com/x/status/1546865374201016320
یادرہے کہ پی پی 158 لاہور 15 کے اس حلقے سے 2018 کے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی ٹکٹ پر عبدالعلیم خان 52ہزار سے زائدووٹ لے کر فاتح قرار پائے تھے، عبدالعلیم خان نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رانا احسان کو شکست دی تھی جنہوں نے45ہزارسے زائد ووٹ لیے تھے۔
17 جولائی کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن نے اپنے سابقہ امیدوار کو برقرار رکھا ہے جبکہ پی ٹی آئی نے عبدالعلیم خان کے منحرف ہونے کے بعد میاں اکرم عثمان کو اپنا امیدوار چنا ہے،ان دونوں کے درمیان کانٹے دار مقابلے کی توقع کی جارہی ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/10ptihimayat.jpg