
باغوں کا شہر لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے،جہاں ہر طرف اسموگ ہے، لاہور میں بڑھتی ہوئی اسموگ سے بچنے کیلئے حکومت نے اقدامات شروع کردیئے ہیں،پنجاب میں مصنوعی بارش کا منصوبہ تیار کرلیا گیا ہے،پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر منور صابر نے مصنوعی بارش برسانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔
منصوبے کے تحت تجرباتی طور پر شہر میں طیارے یا غباروں کے ذریعے بارش برسائی جائے گی، ڈرائی آئس میں نمک اور پانی ڈال کر مصنوعی بادل بنانے اور انہیں برسانے کے لئے پنجاب یونیورسٹی کے پروفیسر کام کررہے ہیں،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مصنوعی بارش ایک مہنگا پراجیکٹ ہے۔
اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پروفیسر منور صابر نے بتایا کہ 10 کروڑ روپے کے منصوبے سے لاہور کی ڈیڑھ کروڑ سے زائد آبادی کواسموگ جیسی آفت سے بچایا جاسکتا ہے۔
لاہور میں فضائی آلودگی کی وجہ سے ائیر کوالٹی انڈیکس لیول 264تک پہنچ چکا ہے،ائیر کوالٹی انڈیکس کی درجہ بندی کے مطابق 151سے 200درجے تک آلودگی مضر صحت، 201سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت اور 301سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے،فضائی آلودگی سے بچنے کیلئے شہری ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/lahore%20smog%20rain.jpg