لاہور: معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد کی بیٹی قتل ، لےپالک بیٹا گرفتار

seth-abid%20dughter%20mrd.jpg


لاہور میں معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد کی بیٹی کو گھر میں قتل کردیا گیا ہے،پولیس نے مقتولہ کے لے پالک بیٹے اور گھریلو ملازمہ سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق معروف کاروباری شخصیت سیٹھ عابد کی بیٹی فرح مظہر کو مسلم ٹاؤن کے علاقے میں واقع ان کے گھر میں قتل کیا گیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے تین پستول برآمد کرلئے ہیں۔

قتل کے شبہ میں مقتولہ کے لے پالک بیٹے فہد اور گھریلو ملازمہ رضیہ کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کرلیا گیا ہے،پولیس کے مطابق مقتولہ کے دو بیٹے اور ایک بیٹی لے پالک ہیں،مقتولہ کا شوہر مظہر امریکا میں مقیم ہے۔


فرح کی بیٹی اپنی والدہ کو سسرال لے کر گئی تھی جہاں ان کے بیٹے نے موقف اختیار کیا کہ ان کی والدہ نے خودکشی کرلی ہے۔

فرح مظہر کے دوسرے بیٹے نے شبہ ظاہر کیا کہ والدہ کا قتل ان کے دوسرے بیٹے نے کیا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مسلم ٹاؤن میں سیٹھ عابد مرحوم کی بیٹی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔

وزيراعلیٰ پنجاب نے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے اور اس واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جائیں،حمزہ شہباز نے ہدایت کی کہ مقتولہ کے لواحقین کو ہر صورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
 

cheetah

Chief Minister (5k+ posts)
Seth Abid is another Godfather of Pakistan Nuclear Bomb. After Dr. Abdul Salam (Fanatic Qadiyani) betrayal, it was impossible to buy any nuclear hardware. Seth Abid made it possible by smuggling nuclear equipment right under the nose of USA, Israel and western countries intelligence agencies. He may had been a gold smuggler, but at the end, he redeem himself by helping Pakistan.
I don't know whether it is fact or myth on his behest Benazir Bhutto was kidnapped in London