
وزیراعلی پنجاب کے فوکل پرسن اظہر مشہوانی کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے لاہور میں بارش سے متعلق بیان پر جواب سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے صحافی ارشد علی نے اپنی ایک ٹویٹ میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ایک بیان کو شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ لاہور میں بارش کے باعث جسٹس قاضی فائز عیسیٰ جی او آر سے پیدل ہائی کورٹ پہنچے ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1484806346134503424
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور پاکستان کا دل ہے اس کا یہ حال دیکھ کر افسوس ہوا ہے، مال روڈ پر گٹر کھلے ہوئے ہیں اور ہر جگہ پانی ہی پانی ہے، اگر مال روڈ کی یہ حالت ہے تو باقی لاہور کی سڑکوں کا کیا حال ہوگا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے منسوب اس بیان پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے فوکل پرسن اظہر مشہوانی نے ایک ٹویٹ کیا اور ساتھ ہی لاہور کی سڑکوں کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں بارش کے بعد دھلی دھلائی سڑکیں واضح طور پر دیکھی جاسکتی تھی جہاں کہیں بھی پانی کھڑا نظر نہیں آرہا تھا۔
https://twitter.com/x/status/1484911865503404032
اظہر مشہوانی نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ شائد قاضی فائز راستہ بھول گئے ہوں گے کیونکہ جی او آر سے لاہور ہائی کورٹ تک ایک بھی مین ہول کھلا ہوا نہیں ہے اور نہ ہی کسی نے یہاں سیوریج کا پانی کھڑا ہوا دیکھا۔
انہوں نے کہا کہ پہلے لاہور میں بارش کے دوران سڑک پر پانی کے دریا ہوتے تھےاور اب بارش رکتے ہی چند منٹوں میں سڑکوں سے پانی نکل جاتا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/13faizmashwani%20jawab.jpg