
لاہور پولیس کی بڑی کارروائی سامنے آگئی,50 سے زائد وارداتیں کرنے والی ڈاکو رانی اپنے خاوند سمیت گرفتار کرلی,پولیس کے مطابق ملزمان سے لوٹی ہوئی رقم، موبائلز، اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کر لیا گیا,پولیس کے مطابق ملزمان راہ چلتے شہری سے راستہ پوچھنے کے بہانے لوٹ مار کرتے تھے جبکہ ملزمان سے 3 لاکھ روپے نقد، 2 پستول، 12 موبائل اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا۔
پولیس نے گرفتار ملزمان مومنہ اور عقیل کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی,خاتون کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں اسلحہ کے زور پر واردات کرتے دیکھا جا سکتا,پولیس کے مطابق پولیس کی چیکنگ سے بچنےکیلئے ملزمہ اسلحہ اپنی چادر میں لپیٹ لے لیتی، وارادت کے بعد ملزمہ لوٹا ہوا مال اور اسلحہ پرس میں چھپا لیتی تھی۔
لاہور میں اپریل میں ایک دن میں جرائم کی 375 وارداتوں نے شہریوں کو پریشان کردیا تھا, ڈاکوؤں نے مختلف مقامات سے 18 افراد سے لاکھوں روپے اور موبائل فونز چھین لیے تھے,ان وارداتوں میں 19شہری موبائل فونز سے محروم ہوئے جبکہ مختلف علاقوں میں 13 گھروں میں چوری کی وارداتیں ہوئی تھیں۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/lahore-police-e.jpg