
لاہور سے اغوا ہونے والی دسویں جماعت کی طالبہ کو بازیاب کروالیا گیا ہے ، طالبہ کی بازیابی کیلئے لاہور ہائی کورٹ نے آج سماعت کرتے ہوئے پولیس کو چھ بجے تک بچی کی بازیابی کا ٹاسک دیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق عدالتیں چاہیں تو سب کچھ ہوسکتا ہےدن میں لاہور سے بچی اغواء ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے پولیس کو کھینچا اور چھ بجے تک بچی کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔ پولیس کی چھ بجے پھر کھینچائی کی تو اب بچی کو پاکپتن سے بازیاب کروا لیا گیا۔ ثابت ہوا اگر کچھ کرنا چاہے تو سب کچھ ہوسکتا ہے۔
اس سے قبل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ منیر حسین بھٹی نے بچی کے اغوا کا نوٹس لیتے ہوئےآئی جی پنجاب کو چھ بجے تک بچی کی بازیابی کا ٹاسک دیتے ہوئے رپورٹ طلب کی تھی، چھ بجنے کے بعد عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو 8 بجے تک کا وقت دیا تھا۔
واضح رہے کہ لاہور کے علاقے شاد باغ سے میٹرک کی طالبہ عشاء ذولفقار کو دن دیہاڑے اسلحہ کےزور پر اغوا کرلیا گیا تھا، بچی کی عمر 17 سال ہے، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی تھی۔
فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ موٹرسائیکل پر اپنے بھائی کے ہمراہ جانے والی عشاء کو ایک سفید رنگ کی سوزوکی کار سے اترنے والے مسلحہ ملزمان نے پکڑ کر گاڑی میں ڈالا، لڑکی کے بھائی نے مزاحمت کی کوشش کی تو ملزمان نے اس پر پستول تان کر اسے باز رہنے کی وارننگ دی اور فرار ہوگئے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/police-pakpatan.jpg