
خراب تربوز کیوں دیا، لاہور میں دکاندار آپے سے باہر ہوگیا، سبزہ زار میں تربوز خراب نکلنے پر گاہک نے دکاندار پر فائرنگ کردی، جس سے دکاندار شدید زخمی ہوگیا،پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ سبزہ زار میں کھاڑک نالے کی چوکی والی پلی پر پیش آیا،جہاں ایک گاہک نے تربوز خراب نکلنے پر احتجاج کیا،پولیس کے مطابق دکاندار نے تلخ لہجے میں جواب دیا تو گاہک نے اس پر فائرنگ کر دی۔
دکان دار عابد کو سینے پر تین گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہوگیا، دکاندار کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا،فائرنگ کےبعد ملزم فرار ہو گیا ملزم کی تلاش جاری ہے،اس سے قبل اٹک میں مہنگی مرغی بیچنے پر جھگڑے کے دوران دکاندار نے گاہک کو قتل کردیا تھا، جنڈ میں مہنگی مرغی بیچنے پر دکاندار اور گاہک کے درمیان جھگڑا ہوا اس دوران طبیش میں آکر دکاندار نے گاہک کی جان لے لی۔
دکاندار نے بازار سے 120 روپے زائد مانگے تو دونوں کے درمیان تکرار ہوئی، دکاندار نے چھری مار کر گاہک کو قتل کیا اور اس کے باپ کو بھی دھکے دیتا رہا،قتل کے واقعے کا مقدمہ دو سگے بھائیوں کے خلاف درج کیا گیا تھا۔
شرقپور روڈ کی آبادی چکی گھیرا میں دکاندار اور گاہک کے درمیان جھگڑے ہوا، نوجوان ندیم نے دکاندار بابر پر فائرنگ کی، جس کی زد میں آکر 15 سالہ لڑکا سفیان علی ہلاک ہوگیا، ملزم فرار ہوگئے تھے، ندیم احمد سپر سٹور پاس سا مان خریدنے کے لئے آیا تو اس دوران سٹور کے مالک بابر اور ندیم کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/watermalone-lahore-mrd.jpg