
پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں دو روز میں گارڈز پر تشدد کا دوسرا واقعہ سامنےآگیا ہے، بااثرا افرادنے غلط پارکنگ سے روکنے پر غنڈے بلوا کر نجی سیکیورٹی گارڈ کو دھو ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقےڈیفنس میں ہی نجی سیکیورٹی گارڈ پر تشدد کا دوسرا واقعہ سامنے آگیا ہے، واقعہ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیفنس فیز 5 میں غلط پارکنگ سے روکنےپر بااثر افراد کے ملازمین نے پارکنگ کمپنی کے گارڈ پر تھپڑوں اور مکوں کی بارش کردی۔
متاثرہ سیکیورٹی گارڈ نےملزمان کے خلاف کارروائی کیلئے متعلقہ تھانے میں درخواست دائر کردی ہے جس پر جلد ہی مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔
https://twitter.com/x/status/1688885341170860032
صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے واقعہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیفنس لاہور میں ایک پارکنگ گارڈ کو اپنی ڈیوٹی کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔
https://twitter.com/x/status/1688823017315479552
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کھیل داس کوہستانی نے بھی اس واقعہ پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈز کو کس نے وحشیانہ تشدد کا اختیار دیا ہے، یہ سرے عام دہشتگردی ہے، لاہور پولیس کہاں ہے؟
https://twitter.com/x/status/1688833976704647168
صحافی محمد عمیر نے کہا کہ ڈیفنس میں امیر زادے اور غنڈے سیکیورٹی گارڈز کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں، پولیس سےکچھ نا پوچھیں کیونکہ وہ پی ٹی آئی رہنماؤں،کارکنوں کے گھروں میں توڑ پھوڑ میں مصروف ہیں۔
https://twitter.com/x/status/1688829111043805184
فاروق مغل نامی صارف نے کہا کہ اس بے چارے کی تنخواہ 25 سے 30ہزار ہوگی اور اسے بری طرح سے مار پڑی، یہ پرائیویٹ گارڈز کلچر کہاں سے آگیا ہے؟ ان کو لگام ڈالنی چاہیے۔
https://twitter.com/x/status/1688859630657814528
خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور کےہی علاقے ڈیفنس میں ایک ڈیفنس سیکیورٹی کے اہلکار کی جانب سے غلط سائیڈ پر گاڑی موڑنے سے روکنے پر گاڑی میں سوار مسلح افراد نے گارڈ کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور شدید ہوائی فائرنگ بھی کی تھی۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/9دفففگتھےےجےے.jpg