لاہور، ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بناکر شئیر کرنا مہنگا پڑگیا، ٹک ٹاکر گرفتار

tik1221.jpg


لاہور کے علاقے باٹاپور کے رہائشی ٹک ٹاکر آفتاب کو پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے اور اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ایس پی کینٹ عیسیٰ سکھیرا نے بتایا کہ شہر میں ہوائی فائرنگ پر جب کہ ویسے بھی فائرنگ کر کے اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے پر پابندی ہے۔ گرفتار نوجوان نے اس پابندی کو توڑا ہے جس پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آفتاب نامی ٹک ٹاکر کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ خودکار اسلحے سے گولیوں کا برسٹ فائر کرتا ہے جس کی ویڈیو ملزم کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ رانا آفتاب علی ڈوگرہ پر اپ لوڈ کی گئی جو کہ بعد ازاں وائرل ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لی ہیں۔ ملزم کے خلاف تھانہ باٹاپور میں ہی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

 

Back
Top