
تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں ایک خاتون نازش کے شوہر نے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی پر بیہمانہ تشدد کیا، مقدمہ درج کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقہ تھانہ ڈیفنس بی کے علاقے میں ایک خاتون نازش کے شوہر نے اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی نازش پر بیس بال کے بیٹ اور چاقو سے بیہمانہ تشدد کیا اور تشدد کے ساتھ ساتھ خاتون نازش پر پانی پھینک کر اسے نیم برہنہ کیا۔
شوہر کے تشدد کی شکار متاثرہ خاتون نازش نے تھانے میں درخواست درج کروائی جس پر دفعہ 337 اے ون، 337، 354 ایف ون اور 337 ایل ٹو کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ متاثرہ خاتون نازش کی درخواست میں شوہر علی نیاز گجر کے علاوہ آفتاب گل اور ایک خاتون پریا گل کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ متاثرہ خاتون نازش کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزمان کی گرفتار کے لیے پولیس نے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔
https://twitter.com/x/status/1568291579630084100
پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون نازش کا کہنا ہے کہ میرا اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑا ہوا تھا اور صلح کرنے کے لیے نجی ایونٹ مینجمنٹ کے دفتر بلوایا اور جب دفتر میں داخل ہوئی تو تمام ملزمان پہلے سے وہاں موجود تھے، دفتر میں داخل ہوتے ہی ملزمان نے کمرے کے دروازے بند کر دیئے اور مجھ پر بیس بال کے بیٹ اور چاقو سے حملہ کر دیا۔
https://twitter.com/x/status/1568199596475645954
متاثرہ خاتون نازش کی درخواست پر مقدمہ درج ہونے کے بعد نامزد کی گئی ملزمہ پریا گل نے متاثرہ خاتون نازش کے گھر پر حملہ بھی کیا جس کی پولیس تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ چکی ہے، نامزد ملزمہ پریا گل کو متاثرہ خاتون نازش کے گھر کے باہر گیٹ پر ڈنڈے مارتے دیکھا جا سکتاہے۔ پولیس کے مطابق مزید تفتیش جاری ہے جلد ملزمان کو پکڑ لیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/12lahoredomesticabuse.jpg