لاڑکانہ کا ٹریفک پولیس اہلکار گھر کا خرچ پورا کرنے کیلئے آلو، پیاز بیچتا ہے۔۔ لیکن جب ڈیوٹی کا وقت ہوتا ہے تو عین وقت پر ڈیوٹی پر پہنچتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کا رہائشی غلام نبی دن کے وقت آلو اور پیاز بیچتا ہے جبکہ رات کو ٹریفک پولیس اہلکار کی نوکری کرتا ہے۔
اس کا کہنا ہے کہ مہنگائی بہت ہے، گزارا نہیں ہوتا، میں رشوت نہیں لیتایہ سب کو پتہ ہے۔۔ اسی لئے میں اپنے گھر کےاخراجات پورے کرنے کیلئے یہ کام کرتا ہوں
https://twitter.com/x/status/1919407977078882726
اس کا کہنا تھا کہ میں اپنی نوکری میں بالکل غفلت نہیں کرتا۔ مجھے اس کی تنخواہ ملتی ہے۔ جب ڈیوٹی کا ٹائم ہوتا ہے تو میں عین وقت پر شام 3 بجے ڈیوٹی پر پہنچتا ہوں اور صبح سویرے آلو اور پیاز بیچتا ہوں۔
Last edited by a moderator: