
سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ لانگ مارچ کے دوران جاں بحق ہونے والے کارکنان کے اہلخانہ کی مالی ذمہ داری تحریک انصاف اٹھائے گی۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے یہ اعلان مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کیا اور کہا کہ میں لاہور سے فیصل عباس چوہدری اور مردان سے سید احمد جان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتا ہوں۔
https://twitter.com/x/status/1529865396899221505
انہوں نے کہا کہ ہمارے یہ دونوں کارکنان پرامن لانگ مارچ کے دوران پنجاب پولیس کے بدترین تشدد کے باعث اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے۔عمران خان نےاعلان کیا کہ پاکستان تحریک انصاف ان دونوں جاں بحق کارکنان کے گھر والوں کی مکمل ذمہ داری اٹھائے گی۔
https://twitter.com/x/status/1529803022393565184
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد آزادی مارچ کے دوران ڈی چوک میں مظاہرین نے متعدد درختوں، گاڑیوں اور سرکاری املاک کو آگ لگادی تھی۔ملک بھر سے لانگ مارچ میں شرکت کیلئے نکلنے والے کارکنان کی متعدد مقامات پر پولیس سے جھڑپیں ہوئیں، اس دوران پولیس نے آنسو گیس کی بدترین شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی۔
انہیں جھڑپوں کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے لاہور اور مردان سے تعلق رکھنے والے 2 مظاہرین جاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد آزادی مارچ میں عمران خان نے حکومت کو 6 روز کا الٹی میٹم دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر انتخابات کا اعلان کرے ورنہ 6 روز بعد 30 لاکھ لوگوں کا سونامی اسلام آباد لے کر آئیں گے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/imran-khan-pti-pl-gd.jpg
Last edited: