ق لیگ کو بہتر آفر کرنا پڑے گی، مفت ووٹ نہیں دیگی،بلاول

bilalwk1h1h231.jpg


پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ یوسف رضا گیلانی کے سینیٹ میں انتخاب کے وقت ہم نے حکومت کو ٹریلر دکھایا تھا، ہم سے کون کون رابطے کرتا ہے جب وقت آئے گا سارے کارڈ دکھائیں گے۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول نے کہا کہ حکومت نے ملک پر جمہوری، معاشی ڈاکہ ڈالا ہے، وقت آگیا ہے حکومت کے خلاف احتجاج کریں، مہم چلائیں۔ تحریک عدم اعتماد کے لئے ق لیگ مفت میں ووٹ نہیں دے گی، اتحادیوں کو اپنی طرف لانے کے لئے بہتر پیش کش کرنی پڑے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان کو گھر بھیجنے کے بعد جو بھی سیٹ اپ آئے گا، وہ محدود مدت کے لیے ہو گا اور اس کا مینڈیٹ انتخابی اصلاحات اور شفاف انتخابات کرانا ہو گا۔ اگر عوام کا اعتماد اٹھ چکا ہے تو پارلیمان کا اعتماد بھی ان سےاٹھنا چاہیے۔

انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ عمران خان کو ایک بار پھر پارلیمان میں شکست دیں گے، نمبر پورے ہوتے ہی عدم اعتماد کے ذریعے خان صاحب کو وزیراعظم کی کرسی سے ہٹائیں گے۔ ہمارے لانگ مارچ سے پہلے باقی اپوزیشن جماعتیں عدم اعتماد سے متعلق ایک پیج پر نہیں تھیں۔

بلاول نے یہ بھی کہا کہ جمہوریت کے لیے تمام جماعتیں عدم اعتماد پرمتفق ہیں جو کہ خوش آئند ہے، ہم کافی عرصے سے عدم اعتماد پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے مولانا فضل الرحمان کے کسی بھی قسم کے بیان پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ حکومت کے خلاف ہم نے کوئی قدم اٹھانا ہے تو پیپلزپارٹی کوئی غیر جمہوری قدم نہیں اٹھائے گی۔

بلاول نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے لیے یہ بڑا کڑا ٹاسک ہے کہ ہم وزیراعظم کے لیے شہباز شریف کو ووٹ دیں، مگر ہم ملک کے مفاد کے لیے یہ شارٹ ٹرم قربانی دینے کے لیے تیار ہیں، ن لیگ سے بھی امید ہے کہ وہ لچک دکھائیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نوازشریف کا پاکستان آنا ان کا اپنا فیصلہ ہے، میں اس پر کچھ نہیں کہوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل ہو گئی ہے تو اچھی بات ہے، پیپلزپارٹی کے لوگوں کو بھی حالیہ دنوں میں ایسی کوئی کالز نہیں آئیں جو پہلے آیا کرتی تھیں۔
 

Terminator;

Minister (2k+ posts)
‏خفیہ اطلاعات کے مطابق، لانگ مارچ میں موجود بلاول کے کنٹینر کے آس پاس
ایک شخص کو منہ میں سگار اور ھاتھ میں تیل کی شیشی لے کر گھومتے دیکھا گیا ہے
بلاول کی سیکورٹی میں اضافہ
شرکاء کو" ٹلیاں بجا کر" خبردار کیا گیا
???
 

Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
جیو اور چینل بانوے وغیرہ غبارے میں ہوا بھر رہے ہیں ۔۔
بلو اپنے لانگ مارچ کی حماقت کا شوق پوا کر لے ، اپنی جلسی کر کے ساری قوم کے سامنے منہ کالا کروا لے( جیسے پی ڈی ایم ایک دفعہ گوجرانوالہ اور لاہور کی جلسیوں میں منہ کالا کروا چکی ہے) ، اسکے بعد جو جھوٹ بولنا ہے شوق سے بولے
 

PakistanFIRST1

Minister (2k+ posts)
BILAWAL JEE YOU CAN OFFER COUPLE OF THING BEST, WHICH NO ONE ELSE CAN OFFER.

HOPE BOTH THE BROTHER DESPITE THEIR AGES WONT REFUSE YOUR OFFER
 

Back
Top