قوم ملک میں کرکٹ بحالی پر جشن منارہی ہے صرف اپوزیشن کومروڑ اٹھ رہے ہیں،فواد

14fawadcricked.jpg

وفاقی وزیرا طلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی پر جشن منارہی ہے صرف اپوزیشن کے پیٹ میں ہی مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپوزیشن کی جماعتوں کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کے اعلان کو پاک آسٹریلیا کرکٹ سیریز سے منسلک کرتے ہوئے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ 23 سال بعد پاکستان ، آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کرنے جارہا ہے، پوری قوم کرکٹ کی بحالی پر جشن منارہی ہے لیکن اگر کسی کے پیٹ میں مروڑ اٹھ رہے ہیں تو وہ ہماری چوں چوں کا مربع اپوزیشن ہے۔

https://twitter.com/x/status/1495293835580035073
انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن عین اس وقت راولپنڈی میں اپنا کرائے کا شو منعقد کرنا چاہتی ہے جب وہاں پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ 1998 کےبعد پہلی بار آسٹریلیا کی ٹیسٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے جارہی ہے، دونوں ملکوں کی کرکٹ ٹیموں کے مابین4 مارچ سے پہلا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں شروع ہوگا۔

https://twitter.com/x/status/1495297588912070656
دوسری جانب اپوزیشن جماعت پیپلزپارٹی کی جانب سے 27 فروری کو کراچی سے حکومت کے خلاف لانگ مارچ کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے جو مختلف شہروں سے ہوتا ہوا3 مارچ کو لاہور اور 6
مارچ کو اسلام آباد پہنچے گا، جبکہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ نے بھی 10 مار چ سے لانگ مارچ کا اعلان کیا ہے۔
 
Last edited by a moderator:

Anjaan Musafir

Politcal Worker (100+ posts)
صرف اپوزیشن کے پیٹ میں ہی مروڑ اٹھ رہے ہیں۔

What a language used by a Senior Minister!!

I feel ashamed to be a Pakistani.