
سابق ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم مکی آرتھر کی طرف سے وقمی کھلاڑیوں کو حد سے زیادہ تشہیر دینے کو ان کی شکست کی قرار دے دیا گیا۔ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں بہتری لانے کے لیے ان کی سلیکشن، ماحول اور انتظامیہ میں تسلسل برقرار رکھنا ضروری ہے۔ قومی کھلاڑیوں کو حد سے زیادہ تشہیر دینا ان کی شکست کی وجہ ہے۔
سابق ہیڈکوچ قومی کرکٹ ٹیم مکی آرتھر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (توئٹر) پر انگلینڈ کے خلاف بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کر کے شکست سے دوچار ہونے کے بعد قومی ٹیم کے حوالے سے اپنے رائے کا اظہار کیا ہے۔ مکی آرتھر نے اپنے پیغام میں لکھا: پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے انہیں پروفیشنل ماحول دینے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے لکھا: کھلاڑیوں کو بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک واضح ڈھانچے کی ضرورت ہے تاکہ وہ اپنے کھیل پر مکمل فوکس رکھیں اور اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کر سکیں۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی بے پناہ صلاحیتیں رکھتے ہیں اور وہی درست کھلاری ہیں جنہیں میدان میں ہونا چاہیے۔
سابق ہیڈکوچ قومی ٹیم کا کہنا تھا کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری کے لیے ان کے انتخاب، ماحول اور انتظامیہ میں تسلسل پیدا کرنا ہو گا۔ کھلاڑیوں کی حد سے زیادہ تشہیر کرنے پر تنقید کرتے ہوئے لکھا: کھلاڑیوں کے ایجنٹس بے جا تشہیر کر کے کھلاڑیوں کے ذہن میں غیرحقیقی تصور پیدا کرتے ہیں جس سے وہ اپنی کارکردگی کو پس پشت ڈال کر خود کو زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کے حوالے سے میڈیا اور بعض مخصوص حلقوں کی طرف سے پھیلائی جانے والی منفی بیان بازی سے بھی ٹیم کو نقصان پہنچتا ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو ایک اننگ اور 47 سکور سے بدترین شکست کا سانا کرنا پڑا تھا جبکہ اس میچ میں بہت سے نئے ریکارڈ بھی قائم ہوئے تھے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/11mickkeartshudsdh.png