
وزیراعظم شہبازشریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے پاکستان واپسی کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کامران خان نے طنزیہ طور پر کہا کہ قسمت ہو تو سلیمان شہباز جیسی اور ملک ہو تو پاکستان جیسا ماشااللہ۔
سینئر اینکر پرسن وصحافی کامران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ نصیب ہو تو سلیمان شہباز جیسا جن کے منی لانڈرنگ کے کیس اختتام پذیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سلیمان شہباز نہ تو تحقیقات میں شامل ہوئے جبکہ کلیدی گواہ، اہم تحقیقاتی افسر بھی اللہ کو پیارے ہو گئے ہیں۔
کامران خان نے ارشد شریف کی تحقیقاتی رپورٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح بیرون ملک سے رقوم ٹی ٹیز کے ذریعے سلیمان شہباز اور شہبازشریف تک پہنچتی رہی کیسے سلیمان شہباز کے اثاثے اچانک 20 ہزار سے بڑھ کر کروڑوں اور پھر اربوں میں پہنچ گئے۔
https://twitter.com/x/status/1600776992500195328
ان کا کہنا تھا کہ اب تو وہ تحقیقاتی رپورٹس چلانے والے ارشد شریف بھی شہید ہو چکے ہیں، خود سلیمان شہباز کے والد ملک کے وزیراعظم بن چکے ہیں۔ قسمت ہو تو ایسی اور ملک ہو تو پاکستان جیسا ہو۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/kamanhhshsa.jpg