
قبل از وقت انتخابات کی صورت میں تحریک انصاف ہار سکتی ہے؟ نئے سروے کے نتائج سامنے آگئے
ملکی موجودہ سیاستی صورتحال کا موازنہ کرنے کیلئے انسٹیٹیوٹ فارپبلک اوپینین اینڈ ریسرچ (آئی پی او آر) نے ایک سروے کرایا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ قبل از وقت انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف میں سخت مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔
آئی پی او آر کے حالیہ سروے کے مطابق 29 فیصد پاکستانیوں نے وقت سے پہلے انتخابات کی صورت میں مسلم لیگ (ن) کو جب کہ 28 فیصد نے تحریک انصاف کو ان کی پہلی ترجیح ہونے کا بتایا۔ جب کہ 15 فیصد نے پاکستانی اب بھی پیپلزپارٹی کو ووٹ دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
آئی پی او آر سروے کے مطابق صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لیے پنجاب میں 46 فیصد نے (ن) لیگ کو پہلی تو 31 فیصد نے پی ٹی آئی کو دوسری پسند کہا۔ سندھ میں 44 فیصد ووٹرز کی پہلی پسند پیپلزپارٹی ہی ہے جبکہ 13 فیصد کو پی ٹی آئی دوسری چوائس کے طور پر بہتر لگتی ہے۔
سروے میں پتہ چلا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی 44 فیصد ووٹرز کی پہلی پسند ہے جبکہ 17 فیصد کے ساتھ جے یو آئی ووٹرز کی دوسری پسند بن گئی ہے۔
بلوچستان کی بات کی جائے تو یہاں 20 فیصد نے حکمراں جماعت بلوچستان عوامی پارٹی کو ووٹ دینے کی بات کی جبکہ 18 فیصد ووٹر تحریک انصاف کے حامی بن گئے ہیں۔
آئی پی او آر سروے کے مطابق 2018 کے مقابلے میں پی ٹی آئی کی مقبولیت میں 4 فیصد کمی دیکھی گئی جبکہ اسی عرصے میں پی ایم ایل نواز نے اپنی مقبولیت میں 5 فیصد اضافہ کیا ہے۔ سروے کے مطابق پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں بھی 2018 کے مقابلے 2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/survy1y1131.jpg