قبضہ مافیا کے کارندے بے لگام، حاملہ خاتون پر تشدد

qazbzihq1.jpg


سندھ کے دارالحکومت کراچی میں قبضہ مافیا بے قابو ہو چکا ہے جس پر قابو پانے میں حکومت کے ساتھ پولیس بھی ناکام ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک خاتون کراچی کے علاقے سرجانی ٹائون میں واقع اپنا پلاٹ دیکھنے کے لیے گئے تھی جہاں پر قبضہ مافیا کے کارندوں نے تعمیرات شروع کر رکھی تھیں۔ خاتون حاملہ تھی اور اس کے اپنے پلاٹ پر پہنچتے ہی قبضہ مافیا کے ایک کارندے نے خاتون کے چہرے پر تھپر مارنے کے ساتھ ساتھ انہیں شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

قبضہ مافیا کے کارندے علاقے میں تعمیرات کر رہے تھے جہاں خاتون سے ایک شخص نے اس کے پلاٹ پر آنے کی وجہ پوچھی اور کے چہرے پر تھپڑ برسانے شروع کر دیئے۔ واقعے کی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور عوام کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قبضہ مافیا کا ایک کارندہ حاملہ خاتون سے پوچھتا ہے کہ یہاں پر کیا ڈھونڈ رہی ہو؟ اور ساتھ ہی اس کے چہرے پر تھپڑ مار دیا۔ حاملہ خاتون نے کہا کہ میرے بچے کو کچھ ہوا تو سب کو مار ڈالوں گی جس پر اس شخص نے خاتون کو ایک اور تھپڑ مارا جبکہ موقع پر موجود قبضہ مافیا کے دیگر لوگ ہنستے رہے اور کہتے رہے کہ بچہ مارو بچہ مارو اس کا!

ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا کے کارندوں نے اپنے ساتھ خواتین کو بھی اپنی شامل کیا ہوا ہے اور وہ بہت منظم طریقے سے شہریوں کی زمینوں پر قابض ہوتے ہیں۔ پولیس کا واقعے کے حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون کی طرف سے اس واقعہ کی کوئی بھی شکایت اب تک درج نہیں کروائی گئی جبکہ متاثرہ خاتون سے رابطے کی کوشش بھی کی گئی لیکن رابطہ نہیں ہو سکا۔
https://twitter.com/x/status/1773459588194427149