قانونی طور پر خالی نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوں گے، ذرائع الیکشن کمیشن

ecphshsih.jpg


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے تمام اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کے بعد کہا جارہا ہے کہ ایسی صورت میں الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کا انعقاد کروانا ہوگا،ذرائع الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق آئینی اور قانونی طور پر اسمبلیوں کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہوں گے۔

ذرائع الیکشن کمیشن نے بتایا ہے کہ ایسا کوئی قانون نہیں کتنی نشستیں خالی ہوں تو عام انتخابات لازمی ہوں گے، اسمبلیوں کی آئینی مدت سے پہلے خالی تمام نشستیں پُر کی جاتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسمبلی مدت ختم ہونے سے 4 ماہ پہلے نشست خالی ہو تو انتخاب نہیں ہوتا، اس سے پہلے جتنی نشستیں خالی ہوں گی ضمنی انتخاب ہوگا،نصف اسمبلی بھی خالی ہو تو ضمنی انتخاب ہوگا، 2 نشستیں بھی اسمبلی میں ہوں تو اسمبلی بحال رہتی ہے۔

اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان کے بعد عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا تھا ہماری تحریک قانون کی حکمرانی اور حقیقی آزادی کے قیام تک جاری رہے گی، عمران خان نے موجودہ نظام کا حصہ نہ رہنے اور تمام اسمبلیوں سے نکلنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اسلام آباد گئے تو ملک کا نقصان ہو گا۔
 

Dr Adam

President (40k+ posts)

تیرا تو باپ بھی اپنی قبر سے نکل کر جنرل الیکشن کرائے گا . تُو کس کھیت کی مولی ہے اور کیا بیچتا ہے ؟؟؟
 

Melanthus

Chief Minister (5k+ posts)
PTI will dissolve Punjab and KPK assemblies and it’s members will resign from Sindh and Baluchistan.Let the corruption commission of Pakistan arrange elections in more than 500 constituencies.It will cost hundreds of millions of rupees.A country which is almost bankrupt will fork out many millions of rupees in 6-8 months again to hold general elections.
 

Back
Top