
قاسم علی شاہ کو الحمرا آرٹس کونسل کے بورڈ آف گورنر کا چیئرمین تعینات کرنے کا اقدام چیلنج کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قاسم علی شاہ کی تعیناتی کا معاملہ عدالت جا پہنچا، درخواست میں نگراں وزیراعلی ٰپنجاب سمیت بورڈ کے دیگر ممبران کو فریق بنایا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں نگراں وزیراعلی ٰپنجاب سمیت بورڈ کے دیگر ممبران کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نگراں حکومت نے قاسم علی شاہ کو3برس کیلئے الحمرا آرٹ کونسل کا چیئرمین تعینات کیا، نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایسی تعیناتی کا کوئی اختیار نہیں ہے
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ورڈ آف گورنر کے عہدے کیلئے متعلقہ افراد کو آرٹ یا کلچر کی فیلڈ سے تعلق ہونا چاہیے لیکن قاسم علی شاہ سمیت دیگر ممبران کا آرٹ یا کلچر سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
خیال رہے کہ قاسم علی شاہ کو چیئرمین بورڈ آف گورنرز لاہور آرٹس کونسل تعینات کیا گیا ہے، قاسم علی شاہ کو 3 برس کے لئے چیئرمین کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے، دیگر اراکین میں عمران قریشی، قدسیہ رحیم، عباس تابش، رضی احمد، ساجدہ ونڈل شامل ہیں۔
یادرہے کہ کچھ روز قبل نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے قاسم علی شاہ کو الحمرا آرٹس کونسل کا چئیرمین بنایا تھا جس پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید کی گئی تھی اور اسے عمران خان کی مخالفت کا انعام قراردیا گیا تھا۔
- Featured Thumbs
- https://www.siasat.pk/data/files/s3/qaismahaah.jpg