
ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے انصار عباسی پر کڑی تنقید کردی، انہوں نے ٹویٹ میں لکھا کہ دور حاضر کا عبداللہ بن ابی ثالث، رأس النفاق اور رئیس المنافقین۔
https://twitter.com/x/status/1563324866803015681
قاسم سوری کے انصارعباسی کو رئیس المنافق کہنے پر انصارعباسی اور سلیم صافی کا ردعمل سامنے آگیا، انصار عباسی نے ٹویٹ میں لکھا کہ سوری صاحب آپ پی ٹی آئی کے چند دوسرے “بڑے” اور سوشل میڈیا جو مرضی میرے بارے میں کہتے رہیں، میں وہی بات کروں گا جو حق سمجھتا ہوں۔ اللہ مجھے بدزبانی سے بچائے بے شک آپ جو زبان مرضی استعمال کریں۔ مجھے گالی دینے، مجھ ہر الزام لگانے والوں کا معاملہ میرے رب کے سپرد۔ اللہ سب کو ہدایت دے آمین۔
https://twitter.com/x/status/1563701241078759424
سینیئر صحافی سلیم صافی نے ٹویٹ کیا کہ اللہ کےسوا کسی کواختیارنہیں کہ کسی مسلمان کومنافق قراردے، جعلسازی عبداللہ بن ابی نے کی تھی،انصارعباسی سےاختلاف کیاجاسکتا ہے لیکن انکی زندگی منافقت سے پاک ہے،
سلیم صافی نے مزیدلکھا کہ انہیں"نیوٹرلز"نے جعلی ووٹ نہیں ڈلوائےتھے،آپ جعلی ایم این اے کے طور پر حرام تنخواہ نہیں لی، انصارعباسی جوکچھ ہے، اپنی محنت سے ہے۔
https://twitter.com/x/status/1563391800491982849
قاسم سوری نے سلیم صافی کو جواب دیا کہ میں آپ کی تذلیل نہیں کرنا چاہتا اور نہ ہی آپ کی اپنی منافقت کے طویل قصے دہرانا چاہتا ہوں اس لیے بس اتنا کہوں گے کہ اللہ تعالیٰ انصار عباسی اور آپ کو ہدایت دے اور حسد و کینہ پروری، منافقت اور بغض کی بیماری سے آپ کی حفاظت فرمائے۔ آمین
https://twitter.com/x/status/1563721201834491904