قائمہ کمیٹی میں کچے کے ڈاکوئوں کو بھارت سے تربیت فراہم کیے جانے کا انکشاف

11%DA%A9%D8%A7%DA%86%DA%BE%DB%92%DA%A9%20%D8%A7%D8%AF%D8%A7%D8%AC%D8%A7%D8%A6%D8%A7%D8%A6%D8%A7%D8%A6.jpg

ڈاکوئوں کے پاس انتہائی جدید اسلحہ ہے جو کہ پنجاب پولیس کے پاس بھی نہیں ہے: پولیس حکام

رانا محمد قاسم نون کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحاق کا اجلاس آج ہوا جس میں پنجاب پولیس کے حکام کی طرف سے پنجاب کے کچے کے علاقے میں ڈاکوئوں کے خلاف جاری آپریشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ پولیس حکام نے قائمہ کمیٹی میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کچے کے ڈاکو امریکی اسلحے سے لیس ہیں اور یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ انہیں بھارت کی طرف سے تربیت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ رواں سال 9 اپریل کو ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا جس کے بعد سے اب تک ان کے قبضے سے 58 ہزار ایکڑ سے زیادہ زمین خالی کروائی گئی ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے حکام سے پوچھا کہ کیا ڈاکوئوں کے پاس وہی اسلحہ ہے جو امریکی یہاں چھوڑ گئے تھے؟ پولیس حکام نے جواب میں بتایا کہ ڈاکوئوں کے پاس انتہائی جدید اسلحہ ہے جو کہ پنجاب پولیس کے پاس بھی نہیں ہے۔

پولیس حکام نے اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکوئوں کے پاس موجود جدید اسلحہ وہی ہے جو امریکی یہاں چھوڑ کر چلے گئے تھے، مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکوئو کو اسلحے کی تربیت بھارت کی طرف سے فراہم کی جا رہی ہے۔ ہمارے جوانوں کو ڈاکوئوں کی طرف سے 2،2 کلومیٹر دور سے نشانہ بنایا جاتا ہے جس کا ہمیں پتہ بھی نہیں چلتا کہ ڈاکوکہاں بیٹھ کر جوانوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر راجن پور نے بریفنگ میں بتایا کہ ہمارے پاس اتنا جدید اسلحہ ہیں جو ڈاکو استعمال کر رہے ہیں اسی لیے ہماری شہادتیں ہو رہی ہیں۔ کچے کے علاقے میں جاری آپریشن کیلئے کم سے کم وہ اسلحہ پولیس کو دیا جائے جو ہماری فوج استعمال کر رہی ہے جس کیلئے این او سی کی ضرورت ہوتی ہے۔

چیئرمین قائمہ کمیٹی رانا محمد قاسم نون کا کہنا تھا کہ امریکیوں کی طرف سے افغانستان سے انخلاء کے وقت پیچھے چھوڑا گیا اسلحہ طالبان، کچے کے ڈاکوئوں اور پاکستان دشمن عناصر کے ہاتھ لگ گیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کی طرف سے پنجاب پولیس کو جدید اسلحہ فراہم کرنے کیلئے وزارت داخلہ اور ڈیفنس پروڈکشن کو سفارش کی گئی ہے۔
 
karachiwala

Prime Minister (20k+ posts)

کیسے کیسے اسکرپٹ رائیٹر ہیں۔ سندھی ڈاکوؤں کے ھاتھ افغنستان میں امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ لگ گیا؟ طالبان شائد اس وقت سو رہے تھے
 
Eyeaan

Chief Minister (5k+ posts)
یہ ڈفر گھسا پٹا سکرپٹ دہرانے سے باز نہیں آتے
جب سن نوے اکانوے میں آئی جے آئی بنائی گئی تو یہی توتا مینا سنایی گیی تھی۔
تب سندھ کے ڈاکوؤں اور ایم آر ڈی کے کارکنان کے بھارت میں ٹریننگ پر ایک لمبی چوڑی رپورٹ بنائی اور پھیلائی گئی تھی، اب بھی وہ کہیں موجود ہو گی، ایک جنرل نے پریس بلا کر بریفنگ دی تھی ، سندھی نیشلسٹس اور پیپلز پارٹی کے ان بھارت ٹرینڈ ـڈاکوٍؤں اور نوجوانوں کو ہر حالت میں الیکشن جیتنے سے روکنے کو فوج کی نگرانی میں متبادل جماعت بنانے اور الیکشن کو کنٹرول کرنے کو آئی جے آئی کو نیشنل سیکورٹی کا اہم جزو بتایا گیا تھا۔

مگر بعد میں یہ بھی واضح ہو گیا کہ سندھ میں ایم آر ڈی کے انتخابات کے مطالبے کو روکنے کے لئے سیاسی کارکنوں کو بھارت کا راستہ دکھانا ہماری اپنی ایجنسیوں کے تحریک روکنے کے اپنے منصوبے کا حصہ بھی تھا را کے ساتھ وہ ایک پیج پر تھے

ہماری ایجنسیوں کی اس خوبصورت اور مدبرانہ پالسی کا ثمر ہی ہے کہ فوج سندھی دیھاتی علاقوں پر مکمل کنٹرول رکھتی ہے اور کسی بھی سیاسی کارکن پر لیبل لگا کر مار سکتی ہے ، یہ قصہ دہائیوں سے جوں تون چل رہا ہے

خدا جانے کیا گیدڑ سنگھی ہے کہ چار پانچ فوجی اپریشن ہونے کے باوجود بھی ایک چھوٹے س کچے کے علاقے سے فوج ڈاکووں کو ختم نہیں کر پائی ، مگر اسکی آڑ میں بنیادی آزادیاں سلب کرنے کا جواز ہر بار مل جاتا ہے ، افواج ایسی بھونڈی رپورٹس اور اپنی گھٹیا سیاسی حکمت عملی کی بجائے یہ بتائے کہ چاروں صوبوں کے بارڈر پر سمگلنگ کیسے جاری ساری ہے اور وہ کون کرتا ہے ( سبھی جانتے ہیں )، کیا فوج نے ان سمگلروں کو بھی را سے ٹریننگ دلواتی ہے

Last edited:

Arrest Warrant

Minister (2k+ posts)

2023 mein agar camera, I-tem bumm se bara honey lagey na,
to samjh lein agey konsa waqt aaney walaa hai is fauj per
 
Captain Safdar

Chief Minister (5k+ posts)
Ainvay he India tay paa ta.... changa palaa PTI nu boogie man banayaa see.... a ve PTI tay paa dainday...
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)

بغیر کسی دستاویزی ثبوت کے جو مرضی جھوٹ بولتے رہیں ان کو پوچھنے والا کون ہے؟؟ اخلاقی، مادی اور معاشی لحاظ سے یہ ملک تباہ ہو چکا ہے بس اب ایک دھکا لگنے کی دیر ہے
 
az4263

Voter (50+ posts)

بغیر کسی دستاویزی ثبوت کے جو مرضی جھوٹ بولتے رہیں ان کو پوچھنے والا کون ہے؟؟ اخلاقی، مادی اور معاشی لحاظ سے یہ ملک تباہ ہو چکا ہے بس اب ایک دھکا لگنے کی دیر ہے
بھائی ایسے مشورے مت دو اگلی بار وہ دستاویزی ثبوت لے آئیں گے
 
Dr Adam

Prime Minister (20k+ posts)
بھائی ایسے مشورے مت دو اگلی بار وہ دستاویزی ثبوت لے آئیں گے

یہ بھی ٹھیک ہے . یہ تو کیلبری فونٹ بھی اسکی پیدائش سے پہلے استعمال کرنا شروع ہو گئے تھے​