
خبریں زیر گردش ہیں کہ جنید صفدر مستقل پاکستان میں رہیں گے اور سیاست میں حصہ لیں گے، لیکن نجی ٹی وی سے گفتگو میں نائب صدر ن لیگ مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے واضح کردیا کہ وہ الیکشن میں کھڑے نہیں ہوں گے اور فی الحال سیاست میں حصہ نہیں لیں گے۔
لاہور آمد کے بعد گفتگو میں جنید صفدر نے کہا کہ وہ سیاست میں شامل نہیں ہوں گے کیونکہ وہ برطانیہ میں اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد کل وقتی پاکستان میں مقیم ہوں گے۔
جنید صفدر نے بتایا کہ وہ فی الحال پاکستانی سیاست میں دلچسپی نہیں رکھتے،وہ صرف اپنی والدہ اور خاندان کی ذمہ داریاں نبھانے کے لیے پاکستان منتقل ہوئے ہیں اور اپنی والدہ کے کام اور خاندانی معاملات میں ان کی مدد کریں گے۔
کہا جارہاہے کہ مریم نواز شریف جنوری کے تیسرے ہفتے میں پاکستان واپس آئیں گی اور ان کے صاحبزادے ان سے پہلے پاکستان پہنچ جائیں گے اور اپنی والدہ کی مدد کے لیے لاہور میں مکمل وقت گزاریں گے۔