فیض آباد میں توڑ پھوڑ، پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج

2islamabadbookpti.jpg

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے ملک گیر احتجاج کیا، فیض آباد میں توڑ پھوڑ اورجلاؤ گھیراؤ کیا، جس کے خلاف قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے، احتجاج کرنے والے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔

فیض آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، جس پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم اورعامر کیانی سمیت دوسوپچاس سے زائد افراد نامزد کئے گئے ہیں، جس میں کہا گیا مظاہرین نے موٹرسائیکلیں جلائیں اوراملاک کو نقصان بھی پہنچایا،

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس کی مدعیت میں 24 نامزد ملزمان کے خلاف تھانہ آئی نائن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں میں علی احمد اعوان، عامر محمود کیانی، واصف قیوم اور چوہدری شعیب شامل ہیں۔

مقدمے کے متن کے مطابق ملزمان نے پولیس کے ساتھ مزاحمت کی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا، ملزمان نے پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کیا،ملزمان کے پتھراؤ سے ایف سی کے 9 اور پولیس کے 5 اہلکار زخمی ہوئے ہیں، تیس افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تین نومبر کو پی ٹی آئی کے آزادی مارچ کے دوران وزیر آباد میں عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا، جس میں پی ٹی آئی چیئرمین زخمی ہوئے تھے،قاتلانہ حملے میں ایک شخص جاں بحق اور پی ٹی آئی چیئرمین و دیگر رہنماؤں سمیت 13 افراد زخمی ہوئے تھے۔
 

Back
Top